افسانہ اردو ادب کی نثری صنف،زندگی کے کسی ایک واقعہ کی
تفصیل ،کسی خاص مقصد ،خیال ،تجربے، جذبے ،واقعہ کو سامنے رکھ کر اسے کہانی
کی صورت میں پیش کرنے کو کہتے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب اردو ادب میں بہت اچھے
افسانہ نگار تھے ۔پھر ہوا یہ کہ قاری کا کتاب سے رشتہ کمزور ہوا اس کے کئی
اور بھی اسباب ہوں گے ،لیکن اچھا افسانہ بھی کم لکھا گیا ، ہر عہد کے کچھ
تقاضے ہوتے ہیں،ایسے افسانے کم لکھے گئے جن کی بنیاد عہد موجودہ کے مسائل و
واقعات پر ہو ،یا اسے موجودہ زمانے کی بصیرت کو سامنے رکھ کر لکھا گیا
ہو۔نئی پیڑھی (نئی نسل) کے مسائل اور تھے ،حالات اور تھے ان کی ضرورت اور
تھی جسے پورا کرنے کی غرض سے کہا جا سکتا ہے کہ افسانہ بھی وقت کے ساتھ
بدلا ،اس کا انداز بدلا ۔مجھے افسانے پڑھنے کا شوق شروع سے ہی تھا ،پہلے
صرف افسانے سے غرض ہوتی تھی ہم لکھاری کا نام بھی نہیں پڑھتے تھے یا اسے
بھول جاتے تھے ۔لیکن اچھا افسانہ یاد رہتا تھا خاص کر ایسا افسانہ جس کا
پلاٹ ،کہانی ،اور انجام چونکا دے ۔ جو منفرد ہو ۔
|