پاکستانی عوام پر اک اور ظلم

جب سے حکومت کی باگ دوڑ پی پی کے حصے میں آئی ہے پاکستانی عوام مسائل سے دو چار ہے کبھی آٹا غائب تو کبھی چنیی کبھی پھل مہنگا تو کبھی سبزی اور دال کبھی پٹرول تو کبھی سی این جی اس حکومت نے غریب عوام پر جس طرح ظلم ڈھائے اس نےغریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی پی پی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان یہ نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والی جماعت پی پی نے یہ ثابت کر دیا کہ ان کا یہ نعرہ واقعی سچ ہے آٹا اور گیس غائب کر کے انہوں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا بجلی کی لوڈشیڈنگ نے سارے کاروبار تباہ و برباد کر دیے اور ایسے ہزاروں مسائل جو کہ حل کرنے میں حکومت ناکام ہے اب پھر اک بار حکومت پاکستان نے بجلی چالیس فیصد مہنگی کر کے عوام پر اک اور ظلم کی انتہا کر دی پہلے ہی عوام اتنے مسائل سے دو چار ہے کہ اب اس کی کسر رہ گئی تھی اک تو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام اتنی پریشان ہے کہ اوپر سے اک اور پریشانی کا بوجھ عوام پر لاد دیا گیا ہے پتا نہیں کیوں یہ حکمران غریبوں کا خون چوسنے میں لگے ہوئے ہیں یہ کس گناہ کی سزا عوام کو دے رے ہیں ان کو اس ملک اور اس ملک کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں کہ کون مر رہا ہے کون جی ان کو تو بس اپنے خزانے بھرنے ہیں میری اس ملک کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ مل کر ان ظالموں کے خلاف سراپا احتجاج کھڑے ہو جائیں ورنہ یہ اس ملک کو لے ڈوبیں گے خدا کے لیے اٹھو اور ان کا تختہ الٹ دو اگر آج ہم لوگ یونہی خاموش بیھٹے رہے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی اور حکمرانوں سے میری التجا ہے کہ خدارا اس ملک اور اس کی عوام پر رحم کریں اور اپنی آخرت سنواریں اﷲ اس ملک پاکستان کو سدا آباد و شاد رکھے اور اسکے دشمنوں کو نیست و نابود کرے- آمین
Zafar Ali
About the Author: Zafar Ali Read More Articles by Zafar Ali: 2 Articles with 1549 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.