اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ
پھیل رہا ہے اور اس کی ایک حالیہ مثال اس وقت سامنے آئی جب سعودی عرب کے
شہر ریاض میں سینکڑوں غیر مسلموں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مذہبِ
اسلام قبول کرلیا-
|
|
ان باشندوں کا تعلق یورپی، ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے جبکہ یہ افراد
سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں-
صوبہ ریاض کے محکمہ دعوت و رہنمائی کے مطابق حالیہ اسلام قبول کرنے والے
افراد کی تعداد 618 ہے اور یہ نو مسلم فرانس، فلپائن، سری لنکا، نیپال،
بھارت، ایتھوپیا، کینیا، میڈگاسکر اور گھانا سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان سینکڑوں افراد کا قبول اسلام ایک ایسے خصوصی پروگرام کے نتیجہ ہے جس میں
غیر مسلموں کو اسلام کے بارے میں راہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
مذکورہ پروگرام کے تحت 12 مختلف فورمز کی شروعات کی گئی اور ان فورمز پر
اسلام سے متعلق حاصل ہونے والی رہنمائی سے متاثر ہو کر سینکڑوں افراد نے
اسلام قبول کیا۔
ان پروگرامز میں دنیا کی متعدد زبانوں میں لیکچر دئیے گئے اور ان پروگرامز
میں تقریباً 29 ہزار افراد نے شرکت کی۔
|