سؤال جواب

حیوانات کی نفسیات بڑی عجیب ہوتی ہیں۔ کچھ ایسے ہیں کہ آ پ جیسا کریں گے وہ ویسا ہی کریں گے جیسے بندر اور الو۔ کچھ کو آپ سے مطلب نہیں جب تک کہ آپ کو ان سے مطلب نہیں جیسے شہد کی مکھیاں ،آپ پتھر نہ ماریں وہ آپ کو ڈنگ نہیں ماریں گی ۔کچھ ایسے ہیں جن کے متعلق آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں صرف ان کے ڈنگ کے قریب آنے کی ضرورت ہے باقی نشانے پر ڈنگ مارنے میں وہ خود بڑے ماہر ہيں جیسے بچھو اور سانپ،ہمارے ایک دوست فرماتے ہیں گرمی کا سخت موسم اوربجلی کا آنا جانا،ایسے میں ہم صحن میں قینچی چپل پہنے بیس قدمی کر رہے تھے کہ اچانک ہماری نظرایک بچھو پر پڑی جو ہمارے قدموں کے درمیان چہل قدمی کر رہا تھا ہم نے سوچا اس سے پہلے بچھو میاں کچھ سوچیں جلدی سے ایک زور دار پاؤں مار کراس کا کام تمام کرتے ہیں لیکن ہمیں کیا معلوم وہ کم بخت بھی اسی فکر میں تھا ہم نے پاؤں زور سے مارا لیکن ہماری ہی چیخ نکل گئی کیونکہ ہمارا نشانہ خطا ہو گیا تھا لیکن بچھو نے خوب نشانے پہ وار کیا تھا پھرکیا ہوا وہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں حیوانات میں سے ایک کتا بھی ہے جو بڑا وفادار حیوان ہے لیکن صرف اپنے مالک کے لئے،اگر وہ آپ پر بھونک پڑے تو دو طریقوں سے آپ اس سے جان چھوڑا سکتے ہیں یا تو پتھر اٹھائے اور دے ماریئے اس سے کتا آپ سے دور ہٹ جائے گا لیکن آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گا آپ دوسرا پتھر اٹھاکر ہاتھ میں رکھ ليں اور اس کو دیکھا دیں وہ قریب نہیں آئے گا اگر آئے تو وہ پتھر بھی مار دیں اور مطمئن رہيں جب تک آپ کے پاس پتھر ہیں آپ محفوظ ہیں لیکن کتا آپ پر بھونکتا رہے گا دوسرا حل یہ ہے کہ آپ رستہ چلتے رہیے وہ بھونکتا رہےجب آپ اس کی خیالی جاگیر سے دور ہو جائیں گے تو وہ بھونکنا بند کر دے گا یہ دوسرا طریقہ اچھا اور عقلمندانہ ہونے کے ساتھ ساتھ سبق آموز بھی ہے جو ہمیں یہ فصیح وبلیغ درس دیتا ہے کہ ہر سؤال کا جواب پتھر یا اینٹ نہیں ہوتا ہے کبھی کبھی خاموشی بھترین اور مدلل جواب ہوا کرتی ہے۔بعض انسان بھی ان حیوانی صفات ونفسیات کے مالک ہوتے ہیں۔ان کو دلیل و استدلال سےمطلب نہیں وہ تواپنی جہالت پر مبنی سلطنت میں رہنا چاہتے ہیں آپ کی دلیلیں،آپ کا استدلال ان کے دنیاوی اور مادی منافع کے لئے قطعا مناسب نہیں جبکہ ان کو اپنے منافع بہت عزیزہیں -
tawakal shamsi
About the Author: tawakal shamsi Read More Articles by tawakal shamsi: 6 Articles with 8631 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.