آج کراچی ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے مستقبل قریب میں نہ
صرف کراچی بلکہ مُلکی سیاست میں اچانک کئی لحاظ سے جو سیاسی اَپ سیٹ پیدا
ہوگیاہے آج اِس صُورتِ حال میں کچھ عرض کرنے سے قبل میں یہ واضح
کردیناچاہوں گا کہ میراتعلق کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا گروپ
اورحکومتی حلقے سے قطعاَ اور حلفیہاََ نہیں ہے یوں میں اپنے کالم کی اگلے
سطور میں جو لکھوں گا یا جو کہوں گاسائیں ...!!وہ ایک محب وطن پاکستانی کی
رائے تو ضرورہوسکتی ہے مگر کوئی میرااور میری رائے کو کسی ایک گرو ہ یا
جماعت یا حکومتی حلقے سے تعلق ہرگز نہ جوڑے ....
بہرکیف ..!!آج نائن زیروپر ہونے والے آپریشن کے بعد سندھ و کراچی اور مُلک
کے سیاسی میدان اور ایوانوں میں جو سیاسی ماحول بدل گیاہے اورآنے والے
دِنوں میں جتنا بدلے گااِس کے لئے بھی دانشوران قوم و ملت کو ضرورپیش
بندیاں کرنی ہوں گی ورنہ کراچی میں جاری آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والے
نتائج بہت سارے سوالیہ نشانات کے ساتھ مبہم ہی رہیں گے سوکراچی میں ضرب عضب
آپریشن کی ہوا قبل ازوقت (سندھ اور کراچی کی ایک سیاسی جماعت کی ) ایک جانب
چلانے کے بجائے آپریشن کی روح کے مطابق گھوم گھوماکر ہر طرف ( مُلک کی
دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب بھی ) چلائی جائے تو کراچی ضرب عضب آپریشن سے
بہت سے اچھے نتائج برآمدہوسکتے ہیں کیوں کہ مسلح ونگ تو ہمارے مُلک کی ہر
بڑی جھوٹی سیاسی و مذہبی جماعتوں میں بھی موجودہیں ۔
توعرض ہے کہ ..آپریشن خواہ کیسا بھی ہو...؟؟یہ ہوتابڑانازک اور فکرانگیز ہے
اِسے کرنے والے کو اپنی کامیابیوں کے ہداف حاصل کرنے کے لئے خوب سنبھلنا
پڑتاہے اور جس کے لئے آپریشن کیاجارہاہے اُسے بھی ذہنی اور جسمانی طور پر
ہر طرح کے حالات کا سامناکرنے کے لئے تیار کرنااور کرانابھی پڑتاہے مگر اِس
سے انکار نہیں کہ آپریشن کرنے والے کو بسااوقات اِس کے ہونے سے قبل اور
دورانِ آپریشن بھی یہ مخمصہ یقینی قائم رہتاہے کہ اِسے اپنے مقاصد میں کتنی
کامیابی حاصل ہوگی اور کتنی ناکامی ملے گی...؟؟ اور اگر دورانِ آپریشن کوئی
آپریشن کرنے والا اپنے ہدف یا ہداف سے قبل کہیں کا کہیں نکل جائے یا کوئی
حصہ زیادہ یا وقت سے پہلے کاٹ دے تواکثر یہ بات بھی مشاہدات میں آئی ہے کہ
آپریشن کے لینے کے دینے بھی پڑجایاکرتے ہیں ایسے میں پھرآپریشن کرنے والے
کی صلاحیتوں پر بہت سے سوالیہ نشانات لگنے شروع ہوجاتے ہیں... کیوں کہ سوال
اور شکوہ کرنے والوں کی زبان اور آپریشن کرنے والے کی کارکردگی پر سوالیہ
نشان لگانے والوں کے ہاتھ کو کوئی نہیں روک سکتاہے یوں جہاں تمام تر
صلاحیتیوں کے باوجودبھی ماہرین کو تنقیدوں کے تیزنشتروں کا سامنا
کرناپڑتاہے تووہیں ایسے بہت سے حالات سے بھی گزرناپڑجاتاہے جس سے متعلق
کبھی کسی نے سوچابھی نہیں ہوتاہے ایسے میں ہمت نہیں ہارنی چاہئے بلکہ
غلطیوں اور کوتاہیوں سے سیکھنے کا نام ہی تجربہ اور زندگی ہے ۔
آج اِس سے انکار نہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نہ صرف سندھ و کراچی
بلکہ مُلک کی ایک منظم اورتیسری بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ بلارنگ و
نسل اور زبان و مذہب مُلک و قوم کی بھلائی اور جمہوراور جمہوری اداروں سمیت
ریاستی و عسکری اداروں کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بھی بات کی ہے اور اِس
جماعت کی دوسری سب سے اچھی اور بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ بانیانِ پاکستان
کی پڑھی لکھی اور شہری طبقے سے تعلق رکھنے والی باشعوراولادوں کی جماعت ہے
جو کل بھی محب وطن تھی اور آج ایسے وقت میں بھی جب شہرِ کراچی کو دہشت
گردوں اور دیگرجرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے یہ
جماعت محب وطن ہے اور یہ آنے والے دنوں اور سالوں میں پہلے سے زیادہ محب
وطن بن کر سامنے آئے گی آج متحدہ پرپڑی امتحان وآزمائش کی ا ِن گھڑیوں میں
کوئی یہ بھی نہ سمجھے کہ اِس طرح ایم کیو ایم ختم ہو گئی ہے یا ہوجائے گی...؟؟
سائیں ...!!تو ایسابھی نہیں ہے بلکہ اِس بات کا یقین کرناچاہئے کہ اِس
جماعت کے لوگوں کاتعلق اُن لوگوں سے ہے سائیں...!!جو قیامِ پاکستان سے ہی
آزمائشوں اور امتحانات سے گزرکر کندن ہوچکے ہیں آج اِن پر کیا جانے والایہ
آپریشن بھی اِنہیں متزلزل نہیں کرسکے گااور یہ نئے عزم وہمت کے ساتھ اپنے
صوبے اپنے شہراور اپنے مُلک کی سیاست میں حصہ لیتے رہیں گے اور آگے بڑھتے
رہیں گے۔
بہرحال...!!آج اِس بحث میں پڑے بغیر کے کراچی آپریشن کے آنے والے دنوں،
ہفتوں ، مہینوں اور سالوں میں کیااور کیسے نتائج سامنے آئیں گے...؟؟اَب اِس
سارے معاملے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہاجاسکتاہے کہ آپریشن کرنے اورکرانے
اورآپریشن کی حمایت کرنے والوں کی نیتوں میں کیا تھا...؟؟اور اِسی طرح
کراچی آپریشن سے کچھ لوگوں کو کیا اور کتنے سیاسی اور ذاتی فوائد حاصل ہوں
گے ...؟؟یاہوسکتے ہیں...؟؟یا سندھ اور کراچی کی جن سیاسی اورمذہبی جماعتوں
نے کراچی آپریشن کی کھلے اور ڈھکے لفظوں حمایت کااعلان کیاتھا تب اُن کی
سوچ کیا تھی ...؟؟اور آج عزیزآباد میں دس گیارہ مارچ کی درمیانی شب متحدہ
قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز نائن زرو پر ہونے والے آپریشن سے سندھ و کراچی
اور مُلک کی سیاست کیارُخ اختیارکرتی ہے ..؟؟ایسے میں اِن سوالات کے جوابات
قبل ازوقت ڈھونڈنابہت مشکل ہوگیاہے۔
اگرچہ اِس سے انکار نہیں کہ پچھلی کئی دہائیوں سے شہرِکراچی میں معصوم
اِنسانی جانوں کو فرقہ واریت،لسانیت،دہشت گردی، بم حملوں و دھماکوں اور
زبان و مذہب کے نام پر موت کے منہ میں ڈھکیلاگیااِس کا نہ صرف شہرِ کراچی
بلکہ سارے مُلک پر کئی حوالوں سے منفی اثرپڑاہے ایسے میں آج جس قسم کا
آپریشن کراچی میں کیاجارہاہے وہ سیاسی گروہوں اور جماعتوں سے زیادہ اُن شدت
پسندوں اور طالبان نماعالمی دہشت گردوں کے خلاف ہوناچاہئے تھا جنہیں قلع
قمع کرنے کے لئے یہ شروع کیاگیاتھامگر آج شاید ایسانہ ہوسکابلکہ موجودہ
حالات و اقعات میں عالمی دہشت گردوں طالبان و داعش ، ٹارگٹ کلر ز، بھتہ
خوروں، اغوابرائے تاوان اور ایسی دیگر غیرقانونی اور غیراخلاقی سرگرمیوں
میں مبتلاعناصر کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کا رُخ مُلک کے سب سے بڑے
صنعتی اور تجارتی حب کا درجہ رکھنے والے شہر، شہرِکراچی کی ایک بڑی سیاسی
جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب موڑدیاگیاہے۔
جس طرح گزشتہ دِنوں پاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلیجنس اطلاعات پر دس گیارہ
مارچ منگل بدھ کی درمیانی شب عزیزآباد مکاچوک کے قریب ایم کیو ایم کے قائد
الطاف حُسین کی رہائش گاہ و مرکزنائن زیروکے اطراف چھاپہ مارکر ایم کیو ایم
کے رہنماعامرخان سمیت بہت سوں کو گرفتارکرلیا اور اِنہیں اگلے روز جس
اندازسے عدالت میں پیش کیا گیاوہ یقینااِنسان اور اِنسانیت کے حوالے سے ایک
قابلِ اعتراض نکتہ ضرور ہے اِس کی بھی اصلاح کرنی چاہئے تاکہ آئندہ ایسانہ
ہو آج جس کے بعد ریاستی اداروں سمیت صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ذمہ داران
اور متحدہ کی قیادت کی جانب سے میڈیاپر اپنے اپنے انداز سے دعووں اور شکوؤں
کا ایک نہ روکنے والاسلسلہ ہنوزجاری ہے جس پر نہ صرف اہلیان کراچی بلکہ
ساراپاکستان ہی ایک ایسے مخمصے اور سوچ میں مبتلاہے کہ اِن حالات میں کو ن
اپنے موقف میں درست ہے..؟؟ اور کس کے دلائل اور وضاحتیں کمزروہیں۔
بہرکیف..!!ابھی یہ معاملہ دونوں جانب سے جوش میں تو ہی ہے مگر عدالت میں
بھی جاچکاہے اَب اِس پر مزیدکچھ کہناٹھیک نہیں ہوگا سوائے اِس کے کہ آہستہ
آہستہ جب یہ معاملہ ٹھنڈاہوگاتو تمام ظاہر اور باطن حقائق خود بخود سامنے
آتے چلے جائیں گے اور سب کچھ اچھی طرح سے واضح ہوجائے گا کہ اِس آپریشن میں
کون کتناسچااور کھراتھا...؟؟اور کون کِسے کیسااور کیا دکھاناچاہتاتھا..؟؟اَ
ب سوالات کی اِس گٹھڑی کوکھلولنے اور اِس میں چھپے جوابات کو سامنے لانے کے
لئے آنے والاوقت ہی سب کچھ عیاں کردے گا۔ |