مطالعہ اور حاصل مطالعہ

ایک قلم کار کے لیے مطالعہ اتنا ضروری ہے جتنا زندگی کی بقاء کے لیے دانا پانی۔ مطالعہ کے بغیرلکھنے لکھانے شوق کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا۔ قلم قبیلہ میں شمولیت اس کے بغیر ناممکن ہے۔ اس میدان میں ایک قدم بھی بڑھانا بہت مشکل ہے، اگرآپ کامطالعہ نہیں ہے۔ علم انسان کا امتیاز ہی نہیں بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے، اورعلم کاواحد ذریعہ بھی یہی مطالعہ ہے، مطالعہ ہماری سماجی ضرورت بھی ہے اور علمی بھی۔ اگرانسان ا پنے سکول و مدرسہ کی تعلیم مکمل کرکے بیٹھ جائے۔ تو فکر و نظر کا دائرہ کم ہوکررہ جائے گا۔ مطالعہ انسان کی استعداد کار میں اضافہ کرتا ہے۔ اور صلاحیتوں میں نکھار لاتا ہے۔ مطالعہ سے انسان ہرلمحہ اپنی معلومات میں اضافہ پیدا کرتا رہتا ہے۔ گویا مطالعہ ایک دوربین کی ماندہے، جس کے ذریعے انسان دنیا کے گوشہ گوشہ کو انسان دیکھتا رہتا ہے۔ اور وہاں کی تعلیمی، تہذیبی، سیاسی ،سماجی اور اقتصادی صورت حال سے واقفیت حاصل کرتا ہے۔ عربی کا ایک مشہور محاورہ ہے ” بہترین دوست ایک کتاب ہے “حضرت شورش کاشمیری “ مرحوم نے اس طرح کہا ہے۔”کتاب سا مخلص دوست کوئی نہیں“۔ اسی طرح ایک اورمفکرکا کہتا ہے کہ”کتابوں کا مطالعہ انسان کی شخصیت کوارتقاءکی بلندمنزلوں تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ مطالعہ ہمیں ایسی کتابوں کا کرنا چاہیے جو نگاہوں کو بلند، سخن کو دل نواز اور جاں کو پرسوز بنادے۔حقیقت یہ ہے کہ آج کا دور انتہائی ترقی پذیر اور مقابلے کا دور ہے، ذرائع ابلاغ کی بہتات ہے،اور سہولیات کی بھی کمی نہیں ہے۔ ایسے ہی طرح طرح کے اخبارات و رسائل اور سوشل میڈیا اورکتابوں کی بھی فراوانیاں ہیں۔ مطالعہ کا طریقہ کار ہے کہ اگرآپ کے پاس وقت بھی ہے، کتابیں بھی اچھی ہیں یا سوشل میڈیا تک رسائی ہے تو مطالعہ کی کوشش کریں گے۔ مطالعہ کو ہرگز ترک نہیں کرنا چاہئے کہیں اس کافائد ہ ضرور ظاہر ہوتا ہے۔ مطالعہ جتنا زیادہ ہوگا اتنا ہی جلد محفوظ ہوگا اور تیز ہوگا, اس لیے کتب بینی کو سست روی یا یاد نہ رہنے کی وجہ سے ترک نہ کرنا چاہئے۔“ اورحاصل مطالعہ کے لیے ضروری ہے۔ اس کی روشنی اور مدد سے آپ بھی لکھیں۔ علم معلومات کی مثال ایک شکار کی سی ہے؛ لہٰذا، اسے فوراً قابو میں کرنا چاہیے۔ یاد رکھنے کے قابل بات ہمیں دوران مطالعہ معلوم کتابوں پر دوران مطالعہ اہم مقامات پر نشان لگانے اور کتاب کی پشت پر سادہ اوراق میں اہم نکات کے خلام ہوا سے کاپی یا کسی کاغذ کے پرزے پر ہی نوٹ کرلیں‘اگر آپ برقی کتان یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے کوئی کتاب پڑھ رہے تو اس کو اپنے کمپیوٹر کی کسی فائل میں محفوظ کرلیں۔ حاصل مطالعہ کیسے ذہن نشین ہو یہ بھی ایک اہم عنصر ہے۔ اس سلسلے میں حاصل مطالعہ کو اپنے دماغ میں ڈال دیں اوراپنے اندراس پر غور و بحث کا ایک سلسلہ چلا دیں اپنے ہم مزاج دوست یاساتھی کے ساتھ بحث کریں اور یاد رہے کہ یہ بحث مثبت اور اصل موضوع کے اندر رہے۔ مطالعہ کے بعد حاصل مطالعہ کی بھی بڑی اہمیت ہے؛ ورنہ تو بات لاحاصل ہی رہے گی۔ مطالعہ کے دوران جہاں اچھی کتابوں، خوشگوار فضا، مناسب مقام، موزوں روشنی اور وقت کی تنظیم ضروری ہے وہیں صحت کا بھی خاص خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے-
Riaz Jazib
About the Author: Riaz Jazib Read More Articles by Riaz Jazib: 53 Articles with 58755 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.