آپر یشن ضرب عضب کے بعد خیبر 2آپر یشن

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے جب کہ خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں بھی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن خیبر 2جاری ہے ۔ اب تک کے سکیورٹی معلومات اور اطلاعات کے مطابق آپر یشن ضرب عضب میں تقر یباً 90 فی صد علاقہ کلیئر ہو چکا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تقریباً 25 سو شدت پسندوں کو مار دیا ہے جبکہ تقر یباًسو فوجی جوانوں سمیت آفیسر بھی آپر یشن کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑی تعداد میں شدت پسندوں کے ٹھکانے ، ٹر نینگ سنٹر سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد اور تباہ کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقہ اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے آپر یشن میں سکیورٹی فورسز کو مزاحمت کاسامنا بھی کر نا پڑا رہا ہے۔ افغانستان سے طویل سرحد کی وجہ سے شدت پسند حملے کر کے واپس افغانستان چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے فورسز کو مشکلات کاسامنا بھی کر نا پڑتا ہے۔ آپر یشن ضرب عضب کی وجہ سے شدت پسند فاٹا کے دوسرے علاقوں میں بھی محفوظ ٹھکانے تلاش کر رہے ہیں ۔ اب خیبر 2 آپر یشن خیبر ایجنسی میں تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ تیراہ میں جو ایک پہاڑی علاقہ ہے وہاں پر شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کیے جارہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کارروائیوں میں اہم کامیابیاں ملنے اور دہشت گردوں کو پسپا کر نے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بتا یا گیا ہے کہ افغان سر حد سے متصل قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے فضائی حملے کیے اور دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے ہیں۔ ڈی جی آئی یس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستول سرنگ پر قبضہ بھی کیا ہے جو شدت پسند خیبر ایجنسی سے افغانستان آنے جانے کے لیے استعمال کر تے تھے۔انہوں نے مز ید بتا یا کہ فوج پیش قدمی کر رہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سکیو رٹی فورسز کی جانب سے خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقہ وادی تیرا ہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جبکہ دو ہفتوں کے دوران دوسو سے زائد شدت پسند کومارا کیا ہے۔دوسری طرف گزشتہ دنوں افغان سرحدی علاقے میں امر یکا نے شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملہ کیا جس میں اہم کمانڈرزٹارگٹ ہوئے ۔

قبائلی علاقوں میں جاری آپر یشنز کی وجہ سے شدت پسندوں کے خلاف لڑئی میں تیزی آئی ہے ۔ ہمارے ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں وقتاً فو قتاً مختلف علاقوں میں جیٹ طیا روں سے بمباری کی جارہی ہے جس میں تحر یک طالبان اور لشکر اسلام کے اہم ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز وادی تیراہ میں اہم کمانڈرروں سمیت 30شدت پسند کو مار دیا کیا ہے تاہم کمانڈرز کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کارراوئی کے دوران شدت پسندوں کے اسلحے کے دو ذخیرے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی کے ان حملوں میں لشکر اسلام کے تر جمان صلاح لدین ایوبی کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے لیکن جوابی کارروائی میں شدت پسندوں کی جانب سے فاٹا کے مختلف علاقوں میں ردعمل بھی سامنے آرہا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بم دھماکے اور حملے بھی سر کاری املاک اور اداروں پر کیے جارہے ہیں۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں اور ان کی طرف سے ردعمل پر د فاعی تجز یہ کار جنرل (ر) طلعت مسعود نے بتایاکہ فوجی کارروائیوں میں کامیابیاں ضرور حاصل ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ شدت پسندوں کا مکمل خاتمہ یا صفا یا ہوا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اب بھی کئی علاقوں میں ان کا کنٹرول ہے جبکہ بعض لو گوں کی حمایت بھی ان کو حاصل ہے۔ جنرل (ر) طلعت مسعود نے بتا یا کہ صرف فوجی کارروائیوں سے یک دم شدت پسندوں کا خاتماں مشکل ہے۔ آپریشن کی وجہ سے ان کا ردعمل ضرور آئے گالیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ فوجی کارروائی اور آپر یشن سے شدت پسند کمزور ہوئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف فوجی آپر یشن پر انحصار نہیں کر نا چاہیے۔

تجز یہ کاروں اور ماہر ین کے مطابق جہاں پر قبائلی علاقوں میں ملٹری آپر یشنز کیے جارہے ہیں، سکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائی ہورہی ہے ۔ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار قر بانیاں بھی دے رہے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں اور عوام میں خاص کر قبائلی لوگ آج بھی تذبذب کا شکار ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے سیاست دان خود اس کنفیوژن سے نکلے اس کے بعد سیاست دان اور حکومت مل کر قبائلی عوام اور پاکستانی قوم کی رہنمائی کر یں تاکہ تذبذب ختم ہوجائے۔ہم سب کو مل کر ملک و قوم کے ان دشمنوں کے خلاف صف آرا ہوناپڑے گا تب ہم ان شدت پسندوں اور ملک دشمنوں کے خلاف لڑا سکتے ہیں او ر یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ صرف ملٹر ی فورس کے ذریعے لڑائی نہیں جیتی جاسکتی ۔ قومیں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے تب دشمن کو شکست ہوتی ہے۔
Haq Nawaz Jillani
About the Author: Haq Nawaz Jillani Read More Articles by Haq Nawaz Jillani: 268 Articles with 226661 views I am a Journalist, writer, broadcaster,alsoWrite a book.
Kia Pakistan dot Jia ka . Great game k pase parda haqeaq. Available all major book shop.
.. View More