عقل سے بالا تر بھی بہت کچھ

اس کائنات میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو انسانی عقل و دماغ اور فکر و سوچ سے بالا تر ہیں پچھلے چند ہفتوں میں پاکستان میں شدید بارشوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ ہمارے علاقے میانوالی خاص کر تحصیل پپلاں کے نواحی علاقوں میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ شدید قسم کی اور بڑے سائز کی برف باری بھی ہوئی اور برف کے اولوں کی وجہ سے فصل خاص کر گندم کی فصل کو شدید ترین نقصان پہنچا۔ ہر کسی کی زبان پر افسوس، رنج اور دکھ ہے۔ مانا کہ افسوس اور دکھ ہوتا ہے لیکن اس افسوس کی اصل وجہ صرف اور صرف اللہ تعالی پر یقین کی کمی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں سمجھانے اور ڈرانے کی خاطر ایسا عذاب نازل کرتے ہیں اور رحمت کو زحمت کی شکل میں نازل کر دیا جاتا ہے۔ ہم کہنے کو تو مسلمان ہیں لیکن اسلام پر، اللہ تعالی کے احکامات پر، نبی کریم صلی اللہ وسلم کی تعلیمات اور احکامات پر کتنا عمل کرتے ہیں۔ ہم میں سے کون کون زکوتہ دیتا ہے، عشر نکالتا ہے اور صدقہ خیرات کرتا ہے۔ میرا پنا جواب تو نفی میں ہے اور زیادہ تر کا نفی میں ہی ہوگا۔ اللہ تعالی پھر خود ہی اپنے دیئے گئے مال سے اپنا حصہ خود ہی وصول کر لیتا ہے جس طرح اب ہر کسان اور زمیندار کی زبان پر افسوس اور مایوسی ہے۔

بات کہاں سے کہاں نک گئی عنوان کی طرف آتے ہیں کہ بہت سی باتیں انسانی عقل سے بالا تر ہوتی ہیں مثال کے طور پر ایک انسان کا دہکتی ہوئی آگ میں ہنستا مسکراتا پایا جانا اور آگ کا پھول بننا، ایک انسان کی گردن پر چھری چل جانا مگر اس کا زندہ سلامت کھڑا ہونا اور اس کی جگہ ایک مینڈھے کا ذنح ہو جانا، ایک انسان کو مردوں کو زندہ کرنا، پرندوں کو ذبح کر کے کھنا اور ان کی ہڈیوں سے دوبارہ زندہ کرنا اور اڑنا، ایک انسان کا مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ، انسان کی ایڑی لگنے سے پانی کے چشمے بہنا اور ایسی بہت سے مثالیں تاریخ میں رقم ہیں کہ جہاں انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے یہ صرف اور صرف اللہ تعالی کے حکم سے ہوئے ہیں اور اللہ تعالی قادر و مطلق ہے ہر چیز کا مالک و مختیار ہے وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔ ہم اپنی فصلوں کی تباہی اور بربادی پر صرف افسوس اور مایوس ہی ہیں کیوں؟ صرف ایمان کی کمزوری کی وجہ سے۔

جو اللہ تعالی پہلی بار فصل کو اگاتا ہے کیا اس کے لئے پقدے کو دوبارہ پھل لگانا مشکل ہے؟ کیا بیج سے پودا نکالنے والا پودے کو دوبارہ ہرا نہیں کر سکتا؟ کیا گندم کے تنوں پر پھر سے سٹے نہیں لگ سکتے؟ ایسا بالکل نہیں ہے۔ سب کچھ اللہ تعالی قادر و مطلق کر سکتا ہے۔ مایوسی گناہ ہے کفر ہے۔ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے اور یہ بھی سننے کو ملا ہے کہ بعض افراد نے اپنے کھیتوں خاص کر گندم کے خراب ہونے کے بعد جس برف باری سے سٹے گر گئے اور انھوں نے فصل کٹوا لی اور بھو سہ بنانے لگ گئے۔ بہت افسوس کی بات ہے۔ اگر ہم اللہ تعا لی پر یقین رکھتے ، اپنے گناہوں سے سچے دل سے توبہ کرتے، اپنے اعمال درست کرتے اور گڑگڑا کر دعائیں مانگتے تو یقینا اللہ تعالی بہت رحم کرنے والا ہے، مہربان اور غفور الرحیم ہے وہ ضرور دعائیں سنتا ہے اور انشاءاللہ تباہ شدہ فصل ایک بار پھر ہری بھری ہو جائے گی اور انشاء اللہ جو اللہ پاک پر یقین کرے گا،گناہوں سے توبہ کرکے اپنے اعمال درست کرے گا اور مایوسی کی بجائے اللہ پاک پر بھروسہ اور یقین رکھے گا تو اس کی فصل ان تباہ کن بارشوں اور برف باری کے باوجود بھی ایسی شانداد اور اچھی ہوجائے گی کہ وہ خود سوچنے پر مجبور ہو جائے گا۔ لیکن انسانی سوچ اوع سائنس کی رسائی وہاں تک ناممکن ہے۔ انشاءاللہ
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 166434 views I live in Piplan District Miawnali... View More