صرف اور صرف قرآن

سورہ النساء - ٤ - ---------- آیات # ١٦٦ تا ١٦٩
لیکن اے محبوب الله گواہ ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا وہ اس نے اپنے علم سے اتارا اور فرشتے گواہ ہیں اور الله کی گواہی کافی ہے - وہ جنہوں نے کفر کیا اور الله کی راہ سے روکا بیشک دور کی گمراہی میں پڑے - بیشک جنہوں نے کفر کیا اور حد سے بڑھے الله ہرگز انھیں نہ بخشے گا اور نہ انھیں کوئی راہ دکھائے - مگر جہنم کا راستہ کہ اسمیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ الله کو آسان ہے

سورہ الزمر - ٣٩ - ------------------ آیت # ٤٥
اور جب ایک الله کا ذکر کیا جاتا ہے دل سمٹ جاتے ہیں انکے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جب اسکے سوا اوروں کا ذکر ہوتا ہے جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114642 views nothing special .. View More