دین اسلام

دین اسلام وہ دین ہے جو ایک ضابطہ حیات دیتا ہے اور اس میں ہر انسان کے لیے سلامتی ہے اور یہ ضابطہ حیات صرف قرآن میں ہے اسلیے قرآن کی ابتدا اس انداز سے ہوتی ہے سورہ البقرہ۔ وہ کتاب جو ہدایت ہے متقین کے لیے ۔ ۔ ۔جو صلوت قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے عطا کیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ پس یہ قرآن ہر اس شخص کے لیے رہنمائی ہے جو الله پر یقین رکھتے ہوئے ایمان لائے یعنی الله کے بنائے ہوئے احکامات پر عمل کرے اور جو کچھ الله نے اسے عطا کیا یعنی صرف مال و دولت ہی نہیں بلکہ ہر وہ صلاحیت جو الله نے اسے عطا کی ہو اور بےغرض اسے الله کی راہ میں خرچ کرے۔ ذرا تصور کریں کہ ایک ایسا معاشرہ ہو جس میں قوانین الله کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق ہوں اور جس میں ہر فرد بےغرض ہو کر الله کی راہ میں خرچ کر رہا ہو تو یہی وہ معاشرہ جس میں ہر فرد کی سلامتی ہے۔ اور قرآن ہی وہ ضابطہ حیات دیتا ہے جس پر عمل کر کے ہم ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔ سورہ الفرقان۔ اور ہم نے اس قرآن کی۔ آیتوں کو طرح طرح سے لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصحیت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا۔ تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان س اس قرآن کے حکم مطبق بڑے شدو مد سے لڑو۔
Skhan
About the Author: Skhan Read More Articles by Skhan: 9 Articles with 10179 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.