صرف اور صرف اور صرف قرآن

سورہ الزمر - ٣٩ - آیات # ٣٢ تا ٤١
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو الله پر جھوٹ باندھے اور حق کو جھٹلائے جب اسکے پاس آئے کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں - اور وہ جو یہ سچ لیکر تشریف لائے اور وہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی یہی ڈر والے ہیں - ان کے لیے ہے جو وہ چاہیں اپنے رب کے پاس نیکوں کا یہی صلہ ہے - تاکہ الله ان سے اتار دے برے سے برا کام جو انہوں نے کیا اور انھیں ان کے ثواب کا صلہ دے اچھے سے اچھے کام پر جو وہ کرتے تھے - کیا الله اپنے بندوں کو کافی نہیں اور تمہیں ڈراتے ہیں اسکے سوا اوروں سے اور جسے الله گمراہ کرے اسکی کوئی ہدایت کرنے والا نہیں - اور جسے الله ہدایت دے اسے کوئی بہکانے والا نہیں کیا الله عزت والا بدلہ لینے والا نہیں - اگر تم ان سے پوچھو آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے الله نے تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو وہ جنھیں تم الله کے سوا پوجتے ہو اگر الله مجھے کوئی تکلیف پونہچانا چاہے تو کیا وہ اسکی بھیجی ہوئی تکلیف ٹال دینگے یا وہ مجھہ پر مہر فرمانا چاہے تو کیا وہ اسکی مہر کو روک رکھیں گے تم فرماؤ الله مجھے بس ہے بھروسے والے اس پر بھروسہ کریں - تم فرماؤ اے میری قوم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں تو آگے جان جاؤ گے - کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کریگا اور کس پر اترتا ہے عذاب کہ رہ پڑیگا - بیشک ہم نے تم پر یہ کتاب لوگوں کی ہدایت کو حق کے ساتھہ اتاری تو جس نے راہ پائی تو اپنے بھلے کو اور جو بہکا وہ اپنے برے کو بہکا اور تم کچھہ انکے ذمہ دار نہیں --
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124481 views nothing special .. View More