ادبی مجلہ ماہنامہ نیرنگ خیال

 ادبی مجلہ ماہنامہ نیرنگ خیال، راول پنڈی ،جلد91،شمارہ مارچ،2015 ۔ ۔۔۔ تبصر ہ نگار :غلام ابن سلطان
راول پنڈی پاکستان سے نامور ادیب سلطان رشک کی ادارت میں شائع ہونے والے تاریخی ادبی مجلے’’نیرنگِ خیال‘‘کا نیا شمارہ بابت مار چ،2015شائع ہو گیا ہے۔نیرنگِ خیال کی اس اشاعت میں ممتاز شاعر خورشید بیگ میلسوی کی لکھی ہوئی حمد باری تعالیٰ اور اقبال عظیم،مبشر سعید اور سید نصیر الدین شاہ گولڑہ شریف کی لکھی ہوئی نعتیں شاملِ اشاعت ہیں۔مقالات کے حصے میں نو انتہائی اہم اور مفید تحقیقی و تنقیدی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اردو زبان کے کلاسیکی ادب اور جدید ادب پر محیط یہ مضامین فکر و خیال کے نئے دریچے وا کرتے ہیں۔ مضامین کے عنوان درج ذیل ہیں:
میر تقی میر ،مجید امجد ،شاعری کا فیض ،اچھے شعر کی تعریف،نیم فحش ادب ،اسیر بر ہان پوری کا شعری حافظہ،مر حبا کاظمی،احمد ہارون کی شاعری،حسین سحر کی شاعری۔

افسانوں اور طنزو مزاح کے حصے میں پانچ تحریریں شامل کی گئی ہیں۔حصہ شاعری میں سولہ شعرا کا کلام مجلے کی زینت بنا ہے۔ ان میں نئے اور پرانے سب تخلیق کار شامل ہیں۔ چونسٹھ صفحات پر مشتمل نیرنگ خیال کا یہ شمارہ قابل مطالعہ مواد سے لبریز ہے۔ نیرنگ خیال نے اب ایک مضبوط اور مستحکم روایت کی صورت اختیار کر لی ہے۔گزشتہ نو عشروں سے یہ مجلہ اُفقِ ادب پر ضوفشاں ہے اور اس کی مسلسل اشاعت سے سفاک ظلمتوں کو کافور کرنے میں مدد ملی اور قارئین کے دلوں میں روشنی کا سفر جاری رکھنے کا ولولہ پیدا ہوا۔ مجلسِ ادارت نے ہمیشہ نئے فنی تجربوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔اس کے اعجاز سے یکسانیت اور جمود کا خاتمہ ہوا اور تخلیق فن کے نئے امکانات تک رسائی کی صورت سامنے آئی۔آشوبِ زیست کے جان لیوا مر احل سے گزرنے والی دکھی انسانیت کے مسائل کی ترجمانی نیرنگِ خیال کا بہت بڑا اعزاز و امتیاز سمجھا جاتا ہے۔نیرنگِ خیال کا یہ شمارہ دلکش تحریروں کا حسین گل دستہ ہے ۔اس کی ترتیب و اشاعت میں مجلس ادارت نے جس محنت ،لگن اور ذوقِ سلیم سے کام لیا ہے وہ لائقِ تحسین ہے۔
Ghulam Ibn-e-Sultan
About the Author: Ghulam Ibn-e-Sultan Read More Articles by Ghulam Ibn-e-Sultan: 277 Articles with 680256 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.