مصائب و تکلیفات و رزق کی تنگی کا علاج

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

دنیا بھر کے مسلمان بالعموم اور پاکستان کے مسلمان بالخصوص جس مشکلات و مصائب و تکلیفات سے گزر رہے ہیں وہ سب پر آیاں اور ظاہر ہیں، اللہ نے فرمایا:

"... فَلْيَحْذَرِ‌ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِ‌هِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٦٣

ترجمہ و مفہوم: "..سنو جو لوگ حکم رسول (سنت، احکام وفرائض، عبادات) کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرتے رہنا چاہیے کہ کہیں ان پر کوئ زبردست آفت (زلزلے، طوفان، قتل وغارت گری، حرج، حکام کا ظلم یا کسی اور قسم کا فتنہ) نہ آپڑے یا انہیں دردناک عذاب نہ پہنچے
(حوالہ: سورۃ نور،24 آیت:63)

اسی طرح ایک مسئلہ جس میں امۃ مسلمہ پڑی ہوئ ہے اور جس کی وجہ سے کئ مرد مشکلات کا شکار ہیں اور کئ عورتیں شادی جیسے دین کے عنصر کو پس پشت ڈال رہی ہیں وہ ہے رزق کا مسئلہ یعنی ایسے خاوند کی تلاش جو وافر آمدنی کماتا ہو.

قرآن پاک میں کئی مقامات پر توبہ واستغفار کے ذریعہ رزق میں برکت اور دولت میں فراوانی کا ذکر ہے جیسا کہ سیدنا نوح علیہ السلام کا قول قرآن پاک میں منقول ہے:

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا، يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا، وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا
(سورة نوح، آیت:12-10

ترجمہ: میں نے ان ( قوم) سے کہا اپنے رب سے معافی مانگو ، بلاشبہ وہ بڑا بخشنے والا ہے، وہ تم پر خوب بارش برسائے گا، تمہیں مال واولاد کی فراوانی بخشے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور نہریں جاری کرے گا۔

گویا معلوم ہوا کہ ہر قسم کی مشکلات و مصائب کی دوری اور رزق و آمدنی میں اضافہ صرف سنت نبوی کی پیروی اور دین وتوحید پر عمل اور اپنے گناہوں پر توبہ واستغفار پر محیط ہے، اللہ ہمارے دلوں کو دین کی طرف پھیر دے، اور جھوٹے قصوں اور لغویات اور بدعات اور خرافات سے ہمیں محفوظ رکھے آمین.

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 448686 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.