امرود کے طبی فائدے
(Dr. Ch Tanveer Sarwar, Lahore)
قارئین ایک اور پھل کے
فوائد کے ساتھ حاضر خدمت ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ اس مضمون کو بھی پسند
کریں گے۔امرود ایک ایسا پھل ہے جس کو طبعی لحاظ سے بھی بڑی اہمیت حاصل ہے ۔امرود
میں وٹامن اے،سی ،کیلشیم ،آئرن اور فاسفورس موجود ہے ۔یہ دو طرح کا ہوتا ہے
ایک اندر سے سفید اور ایک اندر سے سرخ۔سرخ امرود زیادہ بہتر ہوتا ہے امرود
پاکستان اور ہندوستان میں پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک میں پسند بھی کیا
جاتا ہے۔
امرود سستا پھل ہے اور وافر مقدار میں ہونے کی وجہ سے ہر ایک کی پہنچ میں
ہوتا ہے۔آگے چل کر میں آپ کو بتاؤں گا کہ اس پھل کے طبعی فائدے کیا ہوتے
ہیں یقیقناً یہ جان کر آپ کو خوشی ہو گی۔ذائقے کے لحاظ سے امرود کھٹا اور
شیریں ہوتا ہے۔امرود کا درخت یا باغ اگر لگایا جائے تو پھل دینت میں سات سے
آٹھ سال کا عرصہ لگتا ہے۔اس درخت کی لکڑی بہت کمزور ہاتی ہے اس لئے کسی بھی
کام نہیں آتی۔امرود کا پھل سال میں دو بار آتا ہے ایک برسات اور ایک جاڑے
میں لگتا ہے۔جاڑے کے موسم میں لگنے والے امرود زیادہ شیریں ہوتے ہیں۔امرود
کا مزاج گرم تر ہوتا ہے۔امرود کا جام اگر بنایا جائے تو فرحت بخش اور ذائقہ
دار ہوتا ہے۔
اب دیکھتے ہیں کہ امرود کے طبعی لحاظ سے کیاکیا فائدے ہیں۔
٭گرمیوں میں اگر کسی کو نکسیر آنے کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ امرود کا
استعمال کرے۔
٭قبض کشا پھل ہے اس کے کھانے سے قبض سے نجات مل جاتی ہے۔
٭ایسی عورتیں جن کو حیض بے قاعدہ آتے ہوں ان کے لئے کھانا مفید ہے۔
٭خونی بواسیر والے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ۔
٭دل و معدے کو طاقت ور بناتا ہے
٭امرود کھانے سے قوت ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
٭اگر کسی کو بھوک نہ لگتی ہو تو وہ امرود کھانا شروع کر دیں کیونکہ یہ بھوک
میں اضافہ کرتا ہے۔
٭امرود کو بیج سمیت کھائیں کیونکہ یہ پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
٭لیکن اگر بیج نکال دیے جائیں تو بہتر ہے کیونکہ اس کے بیج دیر سے ہضم ہوتے
ہیں۔
٭پیاس کو مٹاتا ہے۔
٭ امرود کو زیادہ نہ کھایا جائے کیونکہ یہ پیٹ ہوا بننے کا موجب بن جاتا ہے۔
٭امرود معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔
٭امرود کے استعمال سے آنتوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔
٭امرود خود بھی جلد ہضم ہو جاتا ہے اور دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں بھی
مدد گار ہے۔
٭جگر کے تمام افعال کو درست رکھتا ہے۔
٭امرود کھانسی میں بھی کھانا مفید ہے۔
٭نزلہ و زکام میں بھی امرود فائدہ دیتا ہے۔
٭ منہ کے چھالوں میں کھانا مفید ہوتا ہے۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.