پاکستان کی تضحیک کا سبب - ایکزیکٹ کمپنی یا سیاستدان!

ہمارا پیارا وطن پاکستان ۔۔۔جسے بچارہ پاکستان بھی کہا جائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں۔۔۔اندوہناک واقعات کی ایک طویل فہرست ہے ۔۔۔اس فہرست میں انتہائی المناک واقع آرمی پبلک اسکول پشاورکا ہے ۔۔۔دوسرے نمبر پرکراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ کر کہ چھیالیس لوگوں کی جان لے لی گئی ۔۔۔یہ ایسے واقعات تھے جو ہمارے پیار ے وطنِ عزیز کہ ماتھے پر بد نما داغ کی صورت لگے ہیں۔۔۔در اصل یہ وہ داغ ہیں جس میں ہمارے لوگوں کا خون بہایا گیا۔۔۔انسانی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔۔۔ان واقعات کے پیچھے کون لوگ ہیں کن کا ہاتھ ہے ۔۔۔یہ جاننے کیلئے اور ان سے نمٹنے کیلئے ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے رات دن ایک کئے ہوئے ہیں۔۔۔یہ وہ واقعات ہیں جن میں عالمی برادری ہمارے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔۔۔

اب دوسری طرف آجائیں ۔۔۔اس طرف جرم کی وہ داستانیں ہیں جو نام و نشان تک نہیں چھوڑتیں۔۔۔یہ داستانیں ہمارے ملک کہ نامور سیاستدانوں سے منسوب ہیں۔۔۔ جن کی انگنت دولت کا راز آج تک کوئی نہیں جان سکا ۔۔۔انہوں نے یہ دولت کہاں سے کمائی کوئی نہیں جانتا۔۔۔کسی میں جاننے کی ہمت بھی نہیں اور کوئی ہمت پیدا بھی نہیں کرتا۔۔۔اس ملک میں جو جتنا بڑا لٹیرا ہے وہ اتنا ہی بڑا معزز ہے۔۔۔جاننے کو تو ساری دنیا جانتی ہے کہ کن صاحب نے کیا کیا ہے۔۔۔مگر قانون اندھا ہونے کہ ساتھ ساتھ گونگا، بہرا اور اپھاج بھی ہوگیا ہے ۔۔۔نا جانے یہ کیسے لوگ ہیں جو عوام کہ سامنے ایسے جھوٹ بولتے ہیں جیسے انہوں نے کبھی جھوٹ بولا ہی نہیں۔۔۔آفرین ہے انکی غیرت پر انکے غیرت مند اقدامات پر۔۔۔یہاں کسی ایک کا نام لینا مقصود نہیں ۔۔۔اس حمام میں سب ننگے ہیں۔۔۔کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے کی پشت پناہی میں لگے رہتے ہیں۔۔۔عوام کہ سامنے ایک دوسرے کو گالیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔۔۔در پردہ گلے ملتے رہتے ہیں۔۔۔ان پر اگر قانونی چارہ جوئی ہوئی بھی تووہ ٹامک ٹوئیاں کا شکار ہوکر کسی منتقی انجام کو نہ پہنچ سکی۔۔۔ہر روز اخبارات میں کوئی نہ کوئی رپورٹ کسی نہ کسی سیاستدان کہ کالے کارنامے چھاپتا ہی ہے۔۔۔مگر کیا فرق پڑتا ہے؟؟؟

پاکستان میں تیزی سے تنزلی کی جانب جانے والی کمپنیوں کی ایک طویل فہرست ہے۔۔۔ مگر تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرنے والی گنی چنی کمپنیاں ہیں۔۔۔ ترقی کی منزلیں طے کرنے والی ایک کمپنی ایکزیکٹ ہے۔۔۔یہ ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو پاکستان میں پچھلے دس سالوں سے کام کر رہی ہے۔۔۔ اس کمپنی کہ سائے پاکستان کا ایک بہت بڑا میڈیا نیٹ ورک وجود میں آچکا ہے۔۔۔اس گروپ نے آن ائیر ہوئے بغیر ہی پاکستانی ٹیلی اور پرنٹ میڈیا میں بھوچال پیداکردیا ۔۔۔اس میڈیا گروپ نے ہمارے ملک کہ تمام نامور تجزیہ نگار ، صحافی اور یہاں تک کہ خبریں پڑھنے والے اور والیوں کی بھی خدمات حاصل کر لی ہیں۔۔۔ اس گروپ کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہونے میں کچھ کم ہی وقت رہ گیا ۔۔۔

ایکزیکٹ کمپنی گزشتہ تین دن سے ہمارے ملک کی ٹیلی اور پرنٹ میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔۔۔اب تک تو سب ہی اس بات سے واقف ہو گئے ہونگے کہ ایکزیکٹ پر کیا کیا الزامات لگائے گئے ہیں۔۔۔آمریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کہ مطابق ایکزیکٹ کمپنی جعلی ڈگریاں بیچنے کہ کاروبار میں ملوث ہے۔۔۔اس کے علاوہ اور کیا کیا ہے وہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے معلوم کرہی لینگے۔۔۔

اس مضمون کویقینا آپ نے بہت غور سے پڑھا ہو گا۔۔۔یہ بات بھی آپ پر ظاہر کردوں میرا کسی ادارے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں کسی کہ مفاد کیلئے سرکردہ ہوں۔۔۔کیا اس کمپنی کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔۔۔اور اگر ہوگیا ہے تو کیا یہ جرم ان جرائم سے بہت بڑا ہے جو ہمارے سیاستدانوں سے منسوب ہیں۔۔۔اگر اس جرم کی وجہ سے پاکستان کی تحضیک ساری دنیا میں ہوئی ہے ۔۔۔تو کیا ہمارے سیاستدان تو یہ کام اپنے ہر غیر ملکی دورے پر کرتے ہیں۔۔۔پاکستان کی جگ ہنسائی درحقیقت ہمارے ملک کہ سیاستدانوں سے زیادہ اور کوئی نہیں کرواسکتا۔۔۔سب اس موضوع پر اپنے تاثرات کا اظہار ضرور کریں۔۔۔اﷲ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 529 Articles with 454928 views Take good care of others who live near you specially... View More