ڈگمگاتی جمہوریت

 ہندوستان کی جمہوری طاقت پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے اس جیسی جمہوری قوت اب تک کہیں محسوس نہیں کی گئی ۔ہر ہندوستانی کو اپنے ملک کی جمہوریت پر نا صرف ناز ہے بلکہ فخر بھی ہے کہ ہم جسے چاہیں حکومت کے تخت و تاج پر بیٹھا سکتے ہیں اور جسے چاہیں اتار بھی سکتے ہیں ۔واقعی ہندوستان کی جمہوریت انتہائی طاقتور ہے ۔لیکن بد قسمتی سے چند اور کچھ مہینوں سے جمہوریت ڈگمگانے لگی ہے جو عوام کیلئے انتہائی تشویش کی بات ہے ۔چند مہینوں اور کچھ دنوں میں تو جمہوریت ہی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے ۔

دہلی کی حکومت بھاری مینڈٹ لے کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو ئی اور عوامی تائید بھی اسے بھر پور حاصل ہے لیکن نا جانے کیوں لفٹننٹ گورنر جن کو دہلی کے ایک فرد کی بھی تائید حاصل نہیں ہے وہ جمہوریت کو ثبوتاــژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔یہ الگ بات ہے کہ ان کا منشا کیاہے یا وہ کس کے اشاروں پر دہلی کی حکومت کو چیلنج کررہے ہیں ۔لیکن ایک بات تو حقیقت ہے کہ انہیں ایک فرد کی بھی تائید حاصل نہیں ہے بلکہ ان کی حیثیت محض تبرک کے طور پر ہے جس سے وہ متجاوزکر رہے ہیں یہ کہنے کا حق بھی ہمیں جمہوریت نے دیا ہے ۔اب تک تو ہم عالم عرب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے کہ وہاں جمہوریت نہیں ہے یا پھر وہاں کسی کو بولنے کا حق حاصل نہیں ہے اور اگر کہیں جمہوریت قائم بھی ہوتی ہے تو وہاں کی غدار فوج تختہ الٹ کر خود قابض ہو جاتی ہے ۔جیسے حال ہی میں مصر کی تاریخ میں پہلے جمہوری صدر کو نا صرف جیل بھیجا گیا بلکہ انکی حکومت پر ڈاکہ ڈال کر انہیں پھانسی کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے وہ بھی پوری کابینہ اور وزراء کے ساتھ جس کو ہم جمہوریت کا قتل قرار دے رہے ہیں ۔لیکن افسوس کہ جمہوریت پر یہ ڈاکہ زنی اب ہمارے ملک کی راجدھانی سے شروع ہو چکی ہے ۔اس کا انجام کیا ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن ایک بات تو صاف ہے کہ اب ہندوستان میں جمہوریت ڈگمگانے لگی ہے ۔
Falah Uddin Falahi
About the Author: Falah Uddin Falahi Read More Articles by Falah Uddin Falahi: 135 Articles with 102206 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.