28مئی کا دن پاکستان کی قومی
تاریخ کا بہت بڑادن ہے ۔اس بے مثال دن کی مناسبت سےقوم نےاس عظیم دن کو یوم
تکبیر کےنام سے منسوب کیا ہےپاکستان جو اپنےقیام سے مضبوط دفاع کا خواب
دیکھتا آ رہا تھااس دن اسے تعبیر مل گئی ۔28مئی یوم تکبیرکے طور پر پاکستان
میں منایا جاتا ہے اور 14اگست 1947ء کے بعد یہ دوسرا قومی دن ہے کیونکہ
14اگست کو پاکستان بنا تھا اور 28مئی کوپاکستان نے اپنی بقا کی جنگ جیتی
تھی۔یہ دونوں دن پاکستان کے سب سے تاریخی اور اہمیت کے حامل ہیں جب اللہ
تعالیٰ نے چاہاپاکستان کودشمنِ وطن کے سامنے سپر پاوربنادیا جس کا کریڈٹ
قومی ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان اور انکی ٹیم کے علاوہ خصوصی طور پر جناب
ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ جنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد
رکھی اور جس کی بدولت آج ہم سراٹھا کر جی سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان کے ساتھ
پوری پاکستانی قوم کی طاقت اور بہادرافواج بھی تھی جس نے جتنے بھی دبائو
آئے ان کا باوقار انداز میں سامنا کیا۔ 28 مئی 1998 کے روز سہ پہر 3 بج
کر16 منٹ پر چاغی میں ایک بٹن دبا کر پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور
دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا۔ بھٹو نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھائیں گے
مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔یہی جذبہ و عزم کئی شخصیات تک پہنچا۔ڈاکٹر
عبدالقدیر و ڈاکٹر ثمر مند مبارک نے بڑی لگن کے ساتھ مشن کو پایہ تکمیل تک
پہنچایا۔ پاکستان نے 1984میں ایٹمی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔ امریکہ بھارت کو
جو کردار سونپ رہا تھا پاکستان کے ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے اسکا پورا ہونا
ممکن نہیں تھا۔ سلام ہے ان لوگوں پر جنہوں نے دبائوکے باوجود مشن کو مکمل
کیااور نواز شریف کے دور میں پاکستان ایٹمی ملک کے طور پر سامنے آیا ۔دنیا
نے پاکستان کے بم کو اسلامک بم کہا ،اسے پہلے یہودی بم،عیسائی بم،ہندو بم
موجود ہے تو پھر ہمیں اسلامی بم کہتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔ ملک
پاکستان کی طرح ایٹمی قوت بھی بہت بڑی نعمت ہے ۔ایک مقروض ملک کا ایٹمی
طاقت بننا دنیا کے لئے حیران کن ہے ۔پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی
دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کا جنگی جنون ہمیشہ کے
لیے ختم کر دیا ۔بلاشبہ 28مئی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ۔ |