سورہ المائدہ - ٥ -
------------------- آیات # ٦٦ تا ٦٩
اور اگر وہ قائم رکھتے توریت اور انجیل اور جو کچھ ان کی طرف ان کے رب کی
طرف سے اترا تو انہیں رزق ملتا اوپر سے اور انکے پاؤں کے نیچے سے ان میں
کوئی گروہ اگر اعتدال پر ہے اور ان میں اکثر بہت ہی برے کام کر رہے ہیں -
اے رسول پہنچا دو جو کچھ اترا تمہیں تمھارے رب کی طرف سے اور ایسا نہ ہو تو
تم نے اس کا کوئی پیام نہ پہنچایا اور الله تمہاری نگہبانی کریگا گا لوگوں
سے بیشک الله کافروں کو راہ نہیں دیتا - تم فرما دو اے کتابیو تم کچھ بھی
نہیں ہو جب تک نہ قائم کرو توریت اور انجیل اور جو کچھ تمہاری طرف تمھارے
رب کے پاس سے اترا اور بیشک اے محبوب وہ جو تمہاری طرف تمھارے رب کے پاس سے
اترا اس سے ان میں بہتوں کو شرارت اور کفر میں ترقی ہوگی تو تم کافروں کا
کچھ غم نہ کھاؤ - بیشک وہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور اسی طرح یہودی
اور ستارہ پرست اور نصرانی ان میں جو کوئی سچے دل سے الله اور قیامت پر
یقین لائے اور اچھے کام کرے تو ان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم |