دس نمبری بھارتیوں کا 10نمبری مجرموں کا اول نمبرمجرم وزیراعظم مودی

آج اِس میں شک نہیں کہ ہمیشہ ہی سے موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے جرائم وکرائم اوراِنسانیت سُوز مکروہ کرتوتوں کی وجہ سے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والی متنازع شخصیت شمارکئے جاتے رہے ہیں مگراِن کی مخالفت میں کسی نے کبھی بھی اِس طرح سے منہ نہیں کھولاجس طرح آج لوگوں کا منہ نریندرمودی سے متعلق کھل گیاہے۔

مگراِس سے انکارنہیں ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ ہی ہر سطح پر نریندرمودی کو ناپسندیدہ شخص قراردیاگیااور گاہے بگاہے پاکستان تودنیا کو ہر پلیٹ فارم سے موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اِنسانیت سوزجرائم وکرائم سے متعلق اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کرتارہاہے مگراِس کی کسی نے ایک نہ سُنی اور اَب یہ بات اکیلے ہم نہیں کہتے بلکہ آج تو ساری دنیاہی یہ کہنے لگی ہے کہ آج جرائم کی دنیامیں دس نمبری بھارتیوں کو 10نمبری کرمنلزمیں اول نمبری کرمنل وزیراعظم نریندرمودی مل گیاہے گزشتہ دِنوں ہماری اِس بات کی تصدیق خودنئی دہلی سے آنے والی خبرنے کردی ہے جس کے مطابق سرچ انجن گوگل پر بھارت کے 10بڑے مجرموں میں ہندوستان کے اِس صدی کے موجودہ متنازع وزیراعظم نریندرمودی بھی اپنی فوٹوکے ساتھ سرِفہرست ہیں اَب یہ بات بھارتی لاکھ جھٹلانابھی چاہیں تو یہ ایسانہیں کرسکتے ہیں کہ کیوں کہ اِس خبرکے آجانے کے بعداَب بھارتی جرائم کی دنیاکے شہنشاہ کہلانے والے اپنے وزیراعظم کو لاکھ بار بھی گنگااشنان کروالیں اور دنیاکو یقین دلائیں کے اِن کا وزیراعظم ایک شریف النفس اور معصوم اِنسان ہے،جس کا جرائم و کرائم سے دوردورکا بھی واسطہ نہیں ہے تو دنیابھارتیوں کی ایسی کسی بھی بات پر قطعاََیقین نہیں کر ے گی آج جس کے جرائم اور کرائم کی سوشل میڈیانے کھل کرتصدیق کرتے ہوئے درجہ بندی بھی کردی ہے ۔

اگرچہ اَب یہ بات بھارتیوں کے ہاتھ سے نکل کر بہت دورتک چلی گئی ہے اورآج نئی دہلی سے آنے والی خبر کے ساتھ ہی خودبھارتی سوشل میڈیا(سمیت ساری دنیاکے ہر قسم کے جدیدو قدیم سوشل میڈیازپربھی) یہ بحث انتہائی گرم جوشی سے طوفانی شکل اختیارکرتی جارہی ہے کہ ’’اگرگوگل پراگرٹاپ ٹین اِنڈین کرمنلزلکھ کر سرچ کیا جائے تو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے مکروچہرے کے ساتھ سب سے آگے دکھائی دیں گے یعنی یہ کہ آپ جیسے جیسے سرچ کرتے جائیں تومودی کے بارے میں سب کچھ کھلتاچلاجائے گاجہاں دنیاکو مودی کے پوشیدہ کرتوتوں کا علم ہوگاتووہیں ایسے میں بھارتیوں کے لئے بھی خود انتہائی حیران کُن نتائج سامنے آئیں گے اور ایک لمحے کوبھارتی ماتھے پرہاتھ رکھ کر حیرت انگیزطورپر سوچوں کے سمندرمیں مارے شرمندگی اور ندامت کے غوطہ زن ہوتے جائیں گے اور اِن کی زبان سے یہ جملے تُرنت نکل پڑیں گے کہ’’رام ...رام رے ..!!اِن کا موجودہ وزیراعظم نریندرمودی جرائم و کرائم کی دنیاکا اتنابڑاشہنشاہ ہے ...جس کا شمار ٹاپ ٹین کرمنلز میں ہوتاہے اور یہ آپس میں سرگوشی کریں گے کہ ہم نے اِسے اپناوزیراعظم چُناہے ہمیں پہلے پتہ ہوتاتوہم اِس کے کرتوتوں کی وجہ سے اِسے اپناوزیراعظم چُنے کے بجائے ’’دیوارمیں چُنا‘‘دیتے ‘‘۔یوں جب گوگل سرچ کرکے جو نتائج دیتاہے وہ کچھ اِس قسم کے ہوتے ہیں کہ’’بھارت کے 10بڑے مجرموں میں سب سے پہلے اور اول درجے پر موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے جرائم و کرائم کے باعث اپنے مکروہ اور وحشیانہ چہرے کے ساتھ نظرآئیں گے ‘‘۔

اَب یقینا اِس صورتِ حال میں بھارتیوں کو جتنی سُبکی ہورہی ہوگی یہ تو وہی جانتے ہیں جس کا وہ کھل کر اظہاربھی نہیں کرسکتے ہیں اوراَب جِسے وہ چھپانابھی چاہیں تو چھپانہیں سکتے ہیں کیوں کہ اَب اِن کے پاس اپنے وزیراعظم کے گھناؤنے کرتوتوں پر پردہ پوشی کرنے کے لئے کوئی الفاظ نہیں ہیں کہ اَب یہ اپنے وزیراعظم کے بارے میں تعریفوں کے قصیدے پڑھیں اور دنیاکو اپنے ایک نمبری کرمنل وزیراعظم نریندرمودی کو دنیاکے سامنے پَوترظاہرکرکے اِسے بے گناہ ثابت کرسکیں ایسے میں بھارت سمیت دنیامیں جہاں کہیں بھی بھارتی بستے ہیں اور وہ جیسابھی سوشل میڈیاجس طرح بھی استعمال کرتے ہیں اِن پر مودی حامی اور مخالفیں میں ایک نہ رکنے والی بحث و تکرارشروع ہوچکی ہے جس میں مودی حامی اور مخالف گروپس اپنااپناجیساتیساموقف بیان کرکے مودی سے محبت اور نفرت کا کھل کر اظہارکررہے ہیں اور ایسے لگ رہاہے جیسے کہ بھارتی ایک دوسرے کو نیچادکھانے اور جیت کے جنون میں آپس میں لڑرہے ہیں اور ایک دوسرے کی دوھوتیوں میں لگی گانٹھیں کھل رہے ہیں ۔

بہرحال !!یہ حقیقت ہے کہ کسی کا کیسابھی جرم ا و رگناہ ہووہ کبھی بھی کسی سے نہیں چُھپاہے، اِنہیں جو جتناچُھپاتاجاتاہے یہ اُتناہی پھوٹ پھوٹ کر سامنے آتاہے آج ایساہی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ بھی قدرت نے کیاہے اَب کسی کو اِس سے انکارنہیں کرناچاہئے کہ مجرم جتنابھی اپنے جرم سے پردہ پوشی کرے گانظامِ قدرت اُسے دنیاہی میں ذلیل وخوارکرے گا۔

آج تک تو ہم پاکستانی خطے میں نریندرمودی کے جنگی جنون کو محض جنون سمجھ کر ہی مقابلہ کرنے کا سامان کرتے رہے ہیں مگر اَب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خصلت کے مطابق اِن کاشماردنیاکے 10بڑے مجرموں میں کئے جانے کے بعدہمیں یہ یقین بھی کرلیناچاہئے کہ نریندرمودی بائی نیجراور خصلت بھی مجرم پیداہوئے ہیں جس کی تسکین کے لئے یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں کیوں کہ مجرم کو تسکین ہی تب ملتی ہے جب وہ اپناجرم کرلیتاہے اور آج پاکستان سمیت خطے میں جہاں کہیں بھی جیسی بھی دہشت گردی ہورہی ہے یقینااِس دہشت گردی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی کرمنلز سوچ اور خصلت کا بھی بڑاعمل دخل ہے۔

اَب ایسے میں ہمیں بھی بھارت کے پڑوسی ہونے کے ناطے یہ ضرورسوچناہوگاکہ اول نمبری کرمنل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میں اپنے تعلقات اچھے پڑوسیوں جیسے رکھنے ہیں..؟؟ یامودی کے ہوتے ہوئے بھارت سے تعلقات کسی ناپسندیدہ ملک کی حیثیت سے رکھناہے..؟اِس صورتِ حال میں ہمیں چُکنارہناچاہئے کہ ہمارے پڑوس میں اول نمبری کرمنل شخص وزیراعظم ہے جس کی مکروہ کارستانیاں خطے کے امن و سلامتی کو کسی بھی لمحے جنگ وجدل میں بدل سکتی ہیں ۔(ختم شُد)
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971988 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.