عوام الیکشن میںفرقہ وارانہ فسادات کی سازش ناکام بنائیں۔

تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے مرکزی امیر و مرکزی جامع مسجد گلگت کے خطیب ممتاز عالم دین حضرت مولانا قاضی نثاراحمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فرقہ پرست عناصر، کالعدم تنظیموں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ناکام بنائیں۔

انتخابات میں تعصبات سے بالاتر ہوکر قومی اتحاد، خطے کے مفاد اور اہلیت کی بنیاد پر نمائندوں کا انتخاب کریں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت بالخصوص سابق صدر آصف علی زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ قوم کو بتائیں کہ پیپلز پارٹی پاکستانی عوام کی نمائندہ جماعت ہے یا فرقہ پرست ملک و ملت دشمن عناصر کی حامی و پشت بان ہے۔وزیر اعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف اور دیگر متعلقہ حکام گلگت بلتستان میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بعض عناصر، کالعدم تنظیموں اور پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کے خطے میں سرگرمیوں کا نوٹس لیں جو مذہبی فسادات کے لیے سرگرم ہیں۔ گزشتہ روز ایک مذہبی تقریب میں جو زبان استعمال کی گئی ہے اس کا سختی سے نوٹس لیں۔ اگر حالات خراب ہوئے تو تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی اور فرقہ پرست عناصر پر عائد ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلگت میں ایک مذہبی تقریب میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کیا۔ مولانا قاضی نثاراحمد نے ان بیانات اور اعلانات کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ ایک طویل عرصے بعد خطے میں بڑی مشکل سے امن ہوا ہے لیکن بعض ملک و ملت دشمن عناصر کی یہ امن قبول نہیں ہے جوایک مرتبہ پھر فسادات کے لیے کوشاں ہیں۔ میں گلگت بلتستا ن کے عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ کسی کے بہکاوے میں آئیں نہ ہی منافرت پھیلانے کا سبب بنیں۔خطے کے امن کے لیے ان عناصر کو مسترد کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی کی حمایت ومخالفت سب کا قانونی حق ہے لیکن تعصب اور نفرت کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کرنا اور فسادات کرانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
 
Qazi Nisar Ahmad
About the Author: Qazi Nisar Ahmad Read More Articles by Qazi Nisar Ahmad: 16 Articles with 14772 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.