ایک ساتھی نے مجھ کہا کہ میں کوئ سی تین نصیحتیں کروں؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک ساتھی نے مجھے کہا کہ میں کوئی سی تین نصیحتیں کروں؟

میری راۓ میں یہ تین اھم نصیحتیں میرے اپنے لیے اور ھر مسلمان کے لیے بہت ضروری ہیں:

1. اللہ کی توحید کو تفصیلا سیکھو اور ہرقسم کے شرک سے بیزار ہوجاؤ. یعنی کہ اللہ ھمارا رب ہے. وہ ھمارا خالق، رازق، مشکل کشاء اور حاجت روا ہے. تمام عبادات، صدقات، نمازیں، روزے، نظرونیاد، دعا صرف اسی کے لیے ھیں. اللہ کے نام وصفات ہیں جو قرآن اور صحیح روایات سے ثابت ہیں اور ان ناموں کو ھم ویسے ہی سمجھیں گے جیسے قرآن والسنۃ میں ہیں اور ان کی کیفیت و مثال بیان نہیں کیا جاۓ گا اور نہ ہی انکار کریں گے اور اس توحید کی کسی بھی طرح مخالفت کرنا شرک ہے. اللہ ھمیں شرک جیسے مرض سے محفوظ رکھے، آمین.

2. اپنے دین میں تصفیت اور تربیت کرو یعنی باطل سے حق کو پہچانو اور بدعات وخرافات سے دور رہو. اور جو جھوٹ وگمراھی دین کے نام پر موجود ہے اس سے برآءت وبیزاری کرو.

3. اپنا دین اھل علم کبار اور جمہور علماء حق سے اٹھاو اورخوارج وحزبیت ورافدیت سے دور رہو. اور ان علماء سے فتوی لو اور علم سیکھو جو اپنے علم میں پختا ہیں اور صغار واھل بدعۃ سے ھرگز اپنا دین نہ اٹھاو. محظ کسی کی لمبی داڑھی اور پانچیں ٹخنوں سے بلند رکھنا اس بات کی علامت نہیں کہ وہ علم میں بھی پختا ہے اگرچہ یہ دونوں عمل سنۃ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں.

چند کبار علماء یہ ہیں: محدث کبیر الشیخ البانی، الشیخ محمد بن صالح العثیمین، محدث العصر الشیخ زبیر علی زئ، الشیخ ابن باز، محدث یمن الشیخ مقبل بن ھادی الوادعی، الشيخ بديع الدين شاه الراشدي السندي، الشيخ إحسان إلهي ظهير، الشیخ احمد ابن یحیی النجمی، الشيخ محمد أمان الجامي وغیرہ رحمھم اللہ.

الشيخ صالح بن عبد الله الفوزان، الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ، الشیخ حسن بن عبدالوھاب مرزوق البنا، الشیخ ربیع بن ھادی، الشیح الصالح الہیدان، الشیخ عبید ابن عبداللہ جابری، الشیخ صالح الثہیمی، أبو عثمان محمد بن عثمان العنجري، الشيخ فلاح بن إسماعيل مندكار، الشيخ علي بن يحيى حدادي، الشيخ أسامة بن عطايا العتيبي، الشيخ الدكتور سليمان بن سليم الله الرحيلي وغیرھم حفظھم اللہ

آخر میں، میں اپنے آپ کو اور آپ کو اس بات کی نصیحت کرتا ہوں کے ان علماء سے جڑے رہو کیونکہ یہ فتنہ کا وقت ہے اور کوئ بھی کمزور دلائل اور جزباتی شبہات لاکر مجھے یا آپ کو گمراہ کر سکتا ہے. تو میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ فتنہ کے وقت میں ھم ان علماء اور ان کے اقوال و فتوی سے جڑے رہیں. کسی کا قول مت لو مگر ان علماء کا اقوال ودلائل جو اپنے علم میں راسخ ہیں اور معروف ہیں. آپ انکے فتوی اور سوال وجواب کو انٹرنٹ یوٹیوب کی ویڈیو کے ذریعۂ چک کر سکتے ہیں.

اللہ ھمیں قرآن والسنۃ پر سلف الصالحین کے منہج میں صحیح وحسن روایت کی روشنی میں عمل کی توفیق عطاء فرماۓ، آمین.

"بے شک یہ علم دین ہے، سو دیکھو کے تم اپنا دین کس سے لے رہے ہو"
manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 440814 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.