عذاب ان پر ڈالتا ہے جنہیں عقل نہیں

سورہ یونس - ١٠ - --------------- آیات # ٩٣ تا ٩٧

بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو عزت کی جگہ دی اور انھیں ستھری روزی عطا کی تو اختلاف میں نہ پڑے مگر علم آنے کے بعد بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان میں فیصلہ کر دیگا جس بات میں جھگڑتے تھے - اور اے سننے والے اگر تجھے کچھہ شبہ ہو اسمیں جو ہم نے تیری طرف اتارا تو ان سے پوچھہ دیکھہ جو تجھہ سے پہلے کتاب پڑھنے والے ہیں بیشک تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے حق آیا تو تو ہر گز شک والوں میں نہ ہو - اور ہر گز ان میں نہ ہونا جنہوں نے الله کی آیتیں جھٹلائیں کہ تو خسارے والوں میں ہو جائے گا - بیشک وہ جن پر تیرے رب کی بات ٹھیک پر چکی ہے ایمان نہ لائینگے - اگر چہ سب نشانیاں ان کے پاس آئیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھہ لیں

سورہ یونس - ١٠ - -------------- آیات # ٩٩ تا ١٠٣
اور اگر تمہارا رب چاہتا زمین میں جتنے ہیں سب ایمان لے آتے تو کیا تم لوگوں کو زبردستی کرو گے یہاں تک کہ مسلمان ہو جائیں - اور کسی جان کی قدرت نہیں کہ ایمان لے آئے مگر الله کے حکم سے اور عذاب ان پر ڈالتا ہے جنھیں عقل نہیں - تم فرماؤ دیکھو آسمان اور زمین میں کیا ہے اور آیتیں اور رسول انھیں کچھہ نہیں دیتے جن کے نصیب میں ایمان نہیں - تو انھیں کاہے کا انتظار ہے مگر انہیں لوگوں کے سے دنوں کا جو ان سے پہلے ہو گزرے تم فرماؤ تو انتظار کرو میں بھی تمھارے ساتھہ انتظار میں ہوں - پھر ہم اپنے رسولوں کو اور ایمان والوں کو نجات دیں گے بات یہی ہے ہمارے ذمّہ کرم پر حق ہے مسلمانوں کو نجات دینا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124517 views nothing special .. View More