چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ سال کی مانند اس سال
بھی سرکاری مسلمان اہلکاروں٬ اساتذہ اور طلبا کے روزے رکھنے پر پابندی عائد
کر دی گئی ہے-
|
|
مسلمانوں پر عائد کی جانے والی اس پابندی کے اعلانات سرکاری میڈیا اور
حکومتی ویب سائٹس سے کیے جارہے ہیں-
ان اعلانات میں مسلمان سرکاری اہلکاروں٬ طلبا اور اساتذہ وغیرہ کو تنبیہ کی
جارہی ہے کہ وہ رمضان میں روزے نہ رکھیں اور دوسری جانب حلال کھانے فراہم
کرنے والے ریستورانوں پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنا کاروبار معمول کے
مطابق جاری رکھیں-
|
|
واضح رہے کہ چین میں دو کروڑ مسلمان آباد ہیں جبکہ سنکیانگ میں یغور نسل سے
تعلق رکھنے والے مسلماںوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور وہ ایک طویل مدت سے
سختیاں برداشت کرتی چلی آرہی ہے- |