تبصرہ ترتیب حج

 ’’ترتیب حج‘‘ ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری وسمعی تربیت مناسک حج و عمرہ کا مرتب کیا ہوا کتابچہ ہے۔ اس کتابچے میں عازمین حج کیلئے مختصر مگر جامع معلومات اکٹھی کر دی گئی ہیں اور عمرہ اور حج ادا کرنے کا طریقہ ترتیب وار بیان کیا گیا ہے۔ کتابچے کے چند موضوعات یہ ہیں۔ اس میں نیت عمرہ تلبیہ، مناسک عمرہ، طواف کی نیت، طواف کرنے کا طریقہ، سعی کی نیت، سعی کرنے کا طریقہ، نفلی عمرہ کرنے کا طریقہ اور نفلی طواف کا طریقہ، حج کی نیت، مناسک حج کے پانچ دن کے مناسک، مناسک حج ادا کرنے کے مقامات کا نقشہ مدینہ شریف سے واپسی پر عمرہ کرنا احرام کی پابندیاں، احرام، طواف اور سعی کی غلطیاں ممنوع اور مکروہ اوقات نماز/نوافل قبولیت دُعا کے مقامات، زیارات مکہ مکرمہ، زیارات مدینہ منورہ، منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں نمازیں، طواف وداع، حج کی اقسام، حج تمتع، حج افراد اور حج قران کے مناسک و افعال کی ترتیب، حج و عمرہ میں فرق، کعبہ شریف پر پہلی نظر کی دُعا، زیارت مدینہ منورہ، بارگاہِ رسالت پر صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کا طریقہ اور چند ضروری دُعائیں شامل ہیں۔ مندرجہ بالا موضوعات کے علاوہ بھی اس کتابچہ میں بہت سے ضروری معلومات موجود ہیں۔ کتابچہ ایسے ہے کہ گویا دریا کو کوزہ میں بند کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج کو یہ کتابچہ مکمل راہنمائی مہیا کرتا ہے۔ کتابچے کا ہدیہ دُعائے خیر ہے۔ خواہشمند عازمین حج جوابی پتہ لکھا ہوا ڈاک کا لفافہ ارسال کر کے درج ذیل پتہ سے بلامعاوضہ منگوا سکتے ہیں۔
(ڈاکٹر خالد محمودBV-365/7نشتر سٹریٹ مسلم ٹاؤن ، راولپنڈی)
DR.KHALID MAHMOOD
About the Author: DR.KHALID MAHMOOD Read More Articles by DR.KHALID MAHMOOD: 24 Articles with 60847 views HAJJ O UMRAH MASTER TRAINER.. View More