قیام پاکستان کے مخالفین کون؟

قارئین گرامی قدر:-
میرے اس مضمون لکھنے کا مقصد کسی کی دل شکنی کرنا نہیں بلکہ حقیقت سے پردہ اٹھانا ہے شائد میرے اس مضمون سے کئی افراد کی دل شکنی ہو میں پہلے ہی معذرت کر لیتا ہوں میں انشا اللہ ثبوت کے ساتھ بات کروں گا

آج تک جن حضرات کے نام تحریک پاکستان میں لیے جاتے رہے ان میں سے اکثر نے اس کی مخالفت کی تھی جن حضرات کو آج قائد کے طور پر پیش کیا جاتا ہے انہوں نے اس وقت مخالفت کی تھی اور جن حضرات نے حقیقی طور پر قیام پاکستان کے لیے کام کیا آج ان کے ناموں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے بہرحال میں یہاں پر مختصر طور پر ان افراد کے نام اور انکے اقوال نقل کروں گا جنہوں نے اسوقت قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی

١):-ابوالکلام آزاد:-
١ : تقسیم صرف ملک کے نقشے پر ہوئی ہے لوگوں کے دلوں میں نہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ تقسیم مختصر مدت کے لیے ہوئی ہے (سی-ایچ فیلپس ،دی پارتیشن آف انڈیا ،لندن ١٩٧٠صفحہ نمبر٢٢٠)

٢:ابوالکلام آزاد نے غیراسلامی ترانہ (بندے ماترم)کی تعریف کی (روزنامہ مشرق ٢٥ دسمبر ١٩٧٤ بروز منگل)

٣:-ابوالکلام آزاد کے محبوب دوست مسٹر گاندھی (بیس بڑے مسلمان، عبدالرشید ارشد، مکتبہ رشیدیہ لاہور ١٩٨٦ صفحہ ٣٠٧)

٤:-مسلمانوں کو مرتد اور نیست نابود کرنے والی تحریکوں شدھی وغیرہ کی ہمت افزائی کی (برصغیر پاک و ہند کی سیاست میں علما کا قردار، قومی ادارہ برائے تحقیق وثقافت اسلام آباد ١٩٨٥ صفحہ ٢٧٥)

٥:-جناح کا یہ نظریہ کہ ہندوستان میں دو جدا گانہ قومیں ہیں یہ غلط فہمی پر مبنی ہے میں ان سے اتفاق نہیں کرتا (تحریک پاکستان میں نیشنلسٹ علما کا کردار ،چوہدری حبیب احمد ،البیان لاہور ١٩٦٦ صفحہ ٢١٣) (ماہنامہ طلوع اسلام دہلی مارچ ١٩٤٠صفحہ ٦٧)

٦:-آپ نظریہ پاکستان کے مخالف تھے (ماہنامہ طلوع اسلام دھلی جون ١٩٤٦صفحہ ٥٩)

٧:-ابوالکلام آزاد کانگریسی ملا تھے (علمائے ہند کا سیاسی مئوقف صفحہ ٩٥)

پنڈت لال جواھر نہرو کے سیکرٹری نے آپ پر شراب نوشی کا الزام لگایا (ہفت روزہ اسلامی جمہوریہ لاہور ١٤تا٢٠ فروری ١٩٧٨ صفحہ ٢٥) (تحریک پاکستان کا ایک بابساگر سندھ اکادمی لاہور ١٩٨٧ صفحہ ٤٦ از پروفیسر محمد سرور)

اور بقول شورش کاشمیری کے:ہندو انھیں گالیا دیتے تھے (پس دیوار زنداں مطبوعات چٹان لاہور صفحہ ٣٠٧)

٢:-مولانا فضل الرحمان
قیام پاکستان کو فراڈاعظم کہا (روزنامہ خبریں لاہور ٧مارچ ١٩٩٤ بروزسوموار)

٣:-مفتی محمود (والد فضل الرحمان):-
قول نمبر ١:-ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں تھے (ماھنامہ ترجمان سواد اعظم لاہور اگست ١٩٧٩ نظریہ پاکستان نمبر صفحہ ٣٧) (کل پاکستان سنی کانفرنس ملتان عبدالحکیم شرف قادری،مکتبہ قادریہ لاہور صفحہ ١٤)

اور یہ بات قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں بھی موجود ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں

٢:-میرے نذدیک گاندھی کیپ پہننا باعث ثواب ہے (علمائے ہند کا سیاسی مؤقف صفحہ ٦٦)

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 246519 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More