امام اعظم ابوحنیفہ علماء وفقہا کی نگاہ میں قسط٣

حضرت امام مالک فرماتے ہیں کہ (جب آپ سے امام اعظم ابوحنیفہ کے بارے میں پوچھا گیا)

آپ نے فرمایا کہ میں نے امام اعظم جیسا آج تک نہیں پایا (ماہنامہ جلالیہ بھکھی شریف اگست ٢٠٠٧)

حضرت عبد اللہ بن مبارک فرماتے ہیں کہ امام صاحب سب سے بڑے فقیہہ ہیں میں نے آپ سے بڑھ کر کسی کو فقیہہ نہیں دیکھا (الخیرات الحسان ص٧٠)

حضرت اسعد بن حکم فرماتے ہیں کہ جاہل کے سواء کوئی شخص امام اعظم ابوحنیفہ کی بد گوئی نہیں کرتا

حضرت داتا علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش اپنی شہرہ آفاق کتاب مستطاب کشف المحجوب کے صفحہ نمبر٣٧پر رقم طراز ہیں کہ وفھم اامام اماں ومقتدائے خلقاں شرف فقہاء وعز علماء ابوحنیفہ نعمان بن ثابت الخزاز رضی اللہ عنہ

یعنی اور اولیائے امت میں سے اماموں کے امام مخلوق خدا کے مقتداء فقہا کا شرف اور علماء کی عزت ابوحنیفہ نعمان بن ثابت خزاز رضی اللہ عنہ ہیں

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275337 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More