تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں

سورہ مریم - ١٩ - ------------------ آیات # ٥١ تا ٦٣
اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو بیشک وہ چنا ہوا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتانے والا - اور اسے ہم نے طور کی داہنی جانب سے ندا فرمائی اور اسے اپنا راز کہنے کو قریب کیا - اور اپنی رحمت سے اس کا بھائی ھارون عطا کیا غیب کی خبریں بتانے والا ( نبی ) - اور کتاب میں اسمعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتاتا - اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوات کا کا حکم دیتا اور اپنے رب کو پسند تھا - اور کتاب میں ادریس کو یاد کرو بیشک وہ صدیق تھا غیب کی خبریں دیتا - اور اسے ہم نے بلند مکان پر اٹھا لیا - یہ ہیں جن پر الله نے احسان کیا غیب کی خبریں بتانے والوں میں سے آدم کی اولاد اور ان میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا اور ابراھیم اور یعقوب کی اولاد سے اور ان میں سے جنھیں ہم نے راہ دکھائی اور چن لیا جب ان پر رحمان کی آیتیں پڑھی جاتیں گر پڑتے سجدہ کرتے اور روتے - تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غی کا جنگل پائیں گے - مگر جو تائب ہوئے اور ایمان لائے اور اچھے کام کئیے تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور انھیں کچھ نقصان نہ دیا جائیگا - بسنے کے باغ جن کا وعدہ رحمان نے اپنے بندوں سے غیب میں کیا بیشک اسکا وعدہ آنے والا ہے - وہ اس میں کوئی بیکار بات نہ سنیں گے مگر سلام اور اور انھیں اسمیں ان کا رزق ہے صبح و شام - یہ وہ باغ ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اسے کریں گے جو پرہیزگار ہے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124460 views nothing special .. View More