نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو۔۔

میں روز جب بھی فیس بک لگاتا ہوں کبھی کسی گروپ میں جاتا ہوں کسی دوست کی وجہ سے یا کسی کی پوسٹ میں ٹیگ ہو کر۔ روزانہ جو بات ایک جیسی رہتی ہے وہ ہے پوسٹ جس میں بولا جاتا ہے۔’’ہیلو میں نے آج ہی فیس بوک جوائین کی ہے مجھے اچھے دوستوں کی ضرورت ہے۔ سب میرے انباکس میں آئیں۔ اتنی سی بے معنی پوسٹ کے نیچے ہمارے نوجوان ایسے جوش و جزبے سے کومنٹس دیتے ہیں دیکھ کر ہنسی آتی ہے نہ رویا جاتا ہے۔ بس تھوڑی سی شرم محسوس ہوتی ہے۔ اس لیے کہ یہ سب کیا ہے؟

میرے اس سوال کا جواب بہت سے کومنٹس میں ملتا ہے جہاں بار بار دوسروں کی رہنمائی کے لیا لکھا جاتا ہے۔

’’یہ فیک آئی ڈی ہے‘‘ اور اکثر وہ ہی محترم خود اس جعلی آئی ڈی کو انباکس اور فرینڈ ریکویسٹ تک بھیج چکے ہوتے ہیں۔ کجھ دانش مند ایسے بھی ہوتے ہیں جو مفت مشوروں سے نوازتے ہیں ایسی پوسٹ پر۔’’اس کی ریپورٹ کر دو‘‘ یہ نیک راہ دکھانے کے بعد وہ ایسے گم ہوتے ہیں جیسے۔۔۔۔۔۔

وہ پوسٹ کرنے کے بعد سارہ ثنا سمینہ فوزیہ مانو وغیرہ کوئی جواب نہیں دیتی اگر دے تو ایسی ادا سے جس کو پڑھنے کے بعد اسے فیک فیک کہنے والے سب سے پہلے دعوت دیتے ہوئے ملتے ہیں۔ ’’سنوان باکس میں آؤ۔

میرے دماغ میں یہ سب پڑھ کر ریل کے انجن کی طرح سیٹی بجنے لگتی ہے۔ کبھی غور کرنے پہ شاید دھواں نکلتا نظر آئے کانوں سے۔ بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہماری نسل کو اور تعمیریکام نہیں ملتا؟ کوئی لطف اندوزی کے لیے نہیں ملتا جو جعلی اور نقلی شناخت بنائی جائے۔ ایسے بہت سے آئی ڈی دیکھنے کے بعد دل سے ایک دعا نکلتی ہے شاید کے کبھے اثر رکھے گی۔ آپ سب بھی آمین ضرور بولیں۔۔۔۔

’’میرے پیارے اللہ میاں ایک چھوٹی سی دعا قبول کر لو یہ جعلی آکاؤنٹ بنانے والوں کو حقیقت میں لڑکیاں بنا دو‘‘
سب آمین بولیں کیا معلوم کسی کو ایسے ایک اچھی بیوی مل جاے۔
آخر میں ایک شعر۔
میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو۔۔

محمد اسامہ عارف
About the Author: محمد اسامہ عارف Read More Articles by محمد اسامہ عارف: 13 Articles with 15426 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.