سورہ الحجر - ١٥ -
----------------------- آیات # ٨٧ تا ٩٩
اور بیشک ہم نے تم کو سات آیتیں دیں جو دہرائی جاتی ہیں اور عظمت والا قرآن
- اپنی آنکھہ اٹھا کر اس چیز کو نہ دیکھو جو ہم نے ان کے کچھہ جوڑوں کو
برتنے کو دی ہیں اور ان کا کچھہ غم نہ کھاؤ اور مسلمانوں کو اپنی رحمت کے
پروں میں لے لو - اور فرماؤ کہ میں ہی ہوں صاف ڈر سنانے والا - جیسا ہم نے
بانٹنے والوں پر اتارا - جنہوں نے کلام الہی کو تکے بوٹی کر لیا - تو
تمھارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے - جو کچھہ وہ کرتے تھے - تو
اعلانیہ کہہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے اور مشرکوں سے مونہہ پھیر لو - بیشک
ان ہنسنے والوں پر ہم تمہیں کفایت کرتے ہیں - جو الله کے ساتھہ دوسرا معبود
ٹہراتے ہیں تو اب جان جائینگے - اور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان باتوں سے تم
دل تنگ ہوتے ہو - تو اپنے رب کو سرہاتے ہوۓ اسکی پاکی بولو اور سجدہ والوں
میں ہو - اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو |