اردو کی ویب سائٹ’ ہماری ویب ‘پر مضامین کی دوسری سینچری

 ’ہماری ویب‘(Hamariweb) کا آغاز آج سے ۷ سال قبل (14 اگست2007) کو ہواتھا۔ گویا یہ سیب سائٹ اپنے قیام کے 8سال مکمل کرچکی ہے۔ اس ویب کی آٹھ سالہ کارکردگی حوصلہ افزء ہی نہیں بلکہ قابل تعریف ہے۔ویب سائٹ کا ایک مقصد لکھنا ریوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے ۔یہ جدید تقاضوں، جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہے جس کے مقاصد میں پاکستانی کلچرکا فروغ، معاشرتی اقدار کی ترویج، قومی زبان اردو کے فروغ و ترقی کے ساتھ ساتھ لکھنے والوں اور انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں آن لائن پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔ ہماری ویب کونہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایک مقبول ویب سائٹ کا درجہ حاصل ہے۔اس نے اپنے قیام سے مسلسل معلوماتی، تفریحی، کھیل ، تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق بے شمار پروگراموں کا انعقاد کیا ہے جو بہت کامیاب اور مقبول ہوئے اور اس کے قارئین نے انہیں بے انتہا پسند بھی کیا ہے۔ ہماری ویب نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی اداروں اور ویب سائٹ کی پارٹنر ہے اور متعدد ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔ اپنے صارفین کی ضروریات اور خدمت میں مسلسل رواں دواں ہے۔ اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہماری ویب کی سر پرست کمپنی 'Webiz Media'اس وقت پاکستان کی ۱۰۰ تیزی سے ابھرتی کمپنیوں (Pakistan 100)اور علاقائی ۵۰۰ کمپنیوں(Arabia 500) کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے ، جو اس بات کی غمازہے کہ حالات خواہ کچھ بھی ہوں پاکستان کے نوجوان اپنی فیلڈ میں بہت کچھ کر گزرنے کی بھر پور صلاحیت اور جذبہ رکھتے ہیں۔ہماری ویب کے ان اعزازات کی بنیادی وجہ ہماری ویب اور اس کے صارفین کے مابین اعتماد کا تعلق ہے۔

’ہماری ویب‘ پر میرے مضامین کے آن لائن ہونے کا آغاز13 دسمبر2013 کو اس وقت ہوا جب میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں تھا۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شاعر عابد خورشید کا یہ مجموعہ کلام’’لمس‘‘ تھا جس پر میں نے سیر حاصل روشنی ڈالی تھی۔ کتب پر تبصرہ یا ان پر تفصیلی مضمون لکھنا میرے پسندیدہ مشاغل میں سے ہے۔ میں نے اب تک بے شمار کتب پر تبصرے کیے بعض پر تفصیلی مضامین بھی تحریر کیے ۔ دوسرا مضمون ایک ’خاکہ‘ تھا جو میں نے جامعہ سرگودھا میں رہتے ہوئے لکھاتھا۔ادیبوں ، شاعروں، دانشوروں اور اہل قلم کے قدر داں اور کتا ب دوست امریکہ میں مقیم عبد الوہاب خان سلیم میرے دوست اور جامعہ کراچی میں میرے بیچ میٹ رہے ان کا تھا۔ اس میرے ’ہماری ویب‘ سے عشق و محبت کے سلسلے آگے بڑھتے رہے۔ مضامین بھیجنے اور آن لائن ہونے کا سلسلہ تیزی سے جاری رہا۔ 11ستمبر 2014کو میرے مضامین کی سینچری مکمل ہوئی ، اس مرحلے پر میں ایک مضمون لکھا جس کا عنوان تھا ’’ہماری ویب پر میرے مضامین کی سینچری(100)‘‘۔میں ایک سال کے عرصہ میں ہماری ویب سے اچھی طرح متعارف ہوگیا تھا۔ میں نے اب اپنے مضامین اور کالموں کی اشاعت کے لیے اخبارات اور رسائل کے مدیران کی جانب دیکھنا اور مضامین کی اشاعت کے لیے طویل عرصہ انتظار کرنا چھوڑدیاتھا۔ تاہم کبھی کبھار روزنامہ جنگ میں کوئی مضمون شائع ہوجاتا لیکن میری مکمل توجہ ہماری ویب میں مضامین آن لائن ہونے پر رہی۔ اس دوران ہماری ویب نے آن لائن لکھنے والوں کی رہنمائی کے لیے ایک ادارہ ’’رائیٹرزکلب ‘‘ بھی تشکیل دیا۔ جس میں مجھے بھی مدعو کیا گیا اور میں نے اس اداے کی اہمت کو محسوس کرتے ہوئے اس میں شمولیت ختیار کر لی۔ کلب کی مجلس متظمہ کے عہدیداران کا انتخاب ہوا تو مجھے ’رائیٹرز کلب ‘ منتخب کر لیا گیا۔ کلب کا مقصد ایسے لکھنے والے جو آن لائن لکھنا چاہتے ہیں کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کرنا تھا۔ گویا اب ہم ازخود آن لائن لکھنے والوں کے رہنما بن گئے۔

2015 کے ابتدائی دنوں میں ہماری ویب نے اپنے آن لائن لکھنے والوں کی ای بک(E-Book) ترتیب دینے کا منصوبہ شروع کیا اور ابتدائی طو رپرہماری ویب پر15 لکھنے والوں کی ای بک تیار کی گئیں جن میں بہ لحاظ عہدہ میری ای بک اول نمبر پر تھی .میری ای بک میں میرے 147مضامین شامل ہوئے۔ کسی بھی لکھنے والے کے لیے یہ امر باعث اطمینان اور خوشی کا ہوتا ہے کہ اس کی تخلیق شائع ہو اور ہماری ویب لکھنے والوں کی اس قلبی خواہش کی تکمیل کررہی تھی۔ بات صرف ای بک کی تدوین اور آن لائن تک محدود نہ رہی بلکہ ہماری ویب ’رائیٹر ز کلب ‘ نے ای بک کی تعارفی تقریب بھی آرٹس کونسل آف پاکستا ن میں منقعد کی جس کے مہمان خصوصی معروف شاعر و ادیب پروفیسر سحر انصاری صاحب تھے۔ اس تقریب میں ان مصنفین کو جن کی ای بک تیار کی گئیں تھیں شیلڈ سے نوازا گیا۔

پہلی سینچری مکمل ہونے کے بعد مَیں اپنی دوسری سینچری کی جانب رواں دداں تھا۔ مجھے ایک سہولت یہ میسر ہے کہ میں اپنے خیالات کو قلم کے ذریعہ کاغذ پر منتقل نہیں کرتا بلکہ میرے خیالات ، نظریات اور احساسات میرے ذ ہن سے برائے راست میرے ہاتھ کی انگلیوں کی جُنبش سے کمپیوٹر کی بورڈ(Key Board) سے ہوتی ہوئی کمپیوٹر اسکرین پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ یعنی میں اپنے مضامین اردو یا انگریزی دونوں زبانوں میں کمپیوٹر پر از خود کمپوز کرلیتا ہوں، اگر کسی جگہ عربی لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو بھی عربی آسانی سے لکھ لیتا ہوں اس طرح میرا بہت سا وقت بچ جاتا ہے، کام جلدی ہوجاتا ہے۔میرے بعض کرم فرما جب دوست احباب جب میری تحریریں جلدی جلدی ہماری ویب پر جنہیں میں ’فیس بک‘ پر بھی شیر کر دیا کرتا ہوں دیکھتے ہیں تو اکثر کہتے ہیں کہ تم لکھنے کے معاملے میں انسان ہو یا جن، بہت ممکن ہے کہ انہیں کچھ اور بھی خیال آتا ہو، تو میرے وہ احباب سن لیں کہ میرے زیادہ لکھنے کا راز صرف یہ ہے کہ میں کمپیوٹر پر از خود لکھتا ہوں،ساتھ ہی اب میرا زیادہ وقت اپنے گھر پر ہی گزرتا ہے، میرا کمپیوٹرہی اب میرا محبوب ہے، ساتھی ہے، غم گسار ہے۔ یہ میرا اور میں اس کا عاشق ۔ جب بھی میں افسردہ ہوتا ہوں تو یہ مجھے تسلی تشفی دیتا ہے، میری دلجوئی کرتا ہے، جس طرح چھوٹے بچے کھلونوں سے بہل جاتے ہیں اور وہ اپنا دکھ و ضد بھول کر کھلونوں میں لگ جاتے ہیں اسی طرح میرا کمپیوٹر میراکھلونا بھی ہے یہ مجھے اپنے ساتھ لگا کر میرا غم، میری افسردگی، بسا اوقات دنیا سے بیزاری کو بھلا دیتا ہے۔ میرے گھر میں وہ جگہ جہاں کمپیوٹر رکھا ہے، میری کتابیں رکھی ہیں، یہ میرا دفتر بھی ہے ، بیڈ روم بھی،ملاقاتیوں سے ملنے کی جگہ بھی یہی گوشہ عافیت ہے،یہی میری پسندیدہ جگہ ہے، اس جگہ اگر میں گھنٹو بیٹھا رہوں تو میں نہ تو بور ہوتا ہوں اور نہ ہی تھکن اور اکتاہٹ و پریشانی کا احساس ہوتا ہے۔

میری دوسری سینچری کا پہلا مضمون بھی میں نے جدہ میں رہتے ہوئے تحریر کیا ۔ یہ مضمون ایک تاثراتی تھا ۔ سعودی عرب سے میری واپسی تھی 20ستمبر کو الوداعی طواف کے لیے خانہ کعبہ گیا ، جہاں پر حاجیوں کی آمد شروع ہوچکی تھی، کعبے کے گرد جہاں نظر جاتی مسلمان احرام میں نظر آرہے تھے۔ حاجی ہی کیا بلکہ خانہ کعبہ جانے والے خواہ عمرہ کی غرض سے ہی کیوں نہ جائیں اﷲ کے مہمان ہوتے ہیں۔ میں نے اس صورت حال کو اپنے مضمون کا عنوان بنایا اور دوسری سینچری کا پہلا مضمون ’’خانہ کعبہ میں اﷲ کے مہمانوں کی بہاریں‘‘ آن لائن ہوا۔ اس سینچری کے ابتدائی مضامین سعودی عرب میں رہتے ہوہے لکھے گئے۔ ان میں کچھ آپ بیتی اور کچھ سفر نامے کا حصہ تھے۔ یہ سفر نامہ اور آپ بیتی میرے مستقبل کے منصوبوں میں سے ہیں۔ زندگی نے وفا کی تو یہ دونوں کتابیں طباعتی صورت میں منظر عام پر آئیں گی۔ ویسے ان کتابوں کے اکثر مضامین ہماری ویب پر آن لائن ہوچکے ہیں۔

پاکستان واپس آیا تو یہاں کا سیاسی موسم لاہور اور اسلام آباد میں عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنوں، انقلاب مارچ اور آزادی مارچ سے نقطہ عروج سے بھی بڑھا ہوا تھا۔سانحہ ٔ ماڈل ٹاؤن رونما ہوا، اسلام آباد ریڈ زون میں دھرنوں کے دوران ہلاکتیں ہوئیں ۔ میں نے سیاسیات میں ایم اے بھی کیا اور سماجی علوم میں ڈاکٹریٹ بھی، سیاسیات سے دلچسپی یقینی ہے ، میں اس ماحول کے اثرات لیے بغیر نہ رہ سکا۔ چنانچہ سیاسی اور نیم سیاسی موضوعات پرکالم نگاری میں تیزی آگئی۔ گو اس موضوع پر پہلے بھی لکھ چکا تھا لیکن اب اخبارات اور ٹی وی دیکھ کر طبیعت مچلنے لگی اور اپنے دل کی بھڑاس قلم و قرطاس کے ذریعہ نکالنا شروع کردی۔ کئی کالم لکھے جیسے، دوسری سینچری میں سیاسی و نیم سیاسی اور ملکی حالات و واقعات کے حوالے سے جو کالم تحریر کیے ان میں ’کپتان کا لاڑکانہ شو : حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت،کپتان کا پلان ’سی‘ اور نواز حکومت ، داخلی استحکام کے بغیر خارجی ترقی ممکن نہیں، پرویز مشرف اور600 شریک ملزمان ۔قصہ تمام ہوا،سانحہ فیصل آباد کے بعدکپتان کا کراچی میں کامیاب شو،حیدر آباد میں’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘کا قیام۔ایک مستحسن اقدام،کپتان کے 126دنوں کا احتجاج۔ واپسی دانشمندانہ اقدام،پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا واقعہ رونما ہوا ، اس سے کیسے نظر چراسکتا تھا چنانچہ سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور:معصوم شہیدوں تمہیں سلام اور دوسرا کالم اسکول کی پرنسپل کی شہادت پر ’طاہرہ قاضی شہید:بہادری،فرض شناسی اور قربانی کی اعلیٰ مثال‘ تحریر کیا جسے روزنامہ جنگ نے بھی شائع کیا ،بھارتی ’وکرم سود‘کی ہرزہ سرائی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین،دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے:وقت کی ضرورت،پاک چین اقتصادی راہدی منصوبہ:اتفاقِ رائے ایک اچھی روایت،نواز شریف کاتیسرا دور، اسحاق ڈار کا تیسرا بجٹ ، نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، برقی(الیکٹرانک ) میڈیا اور شتر بے مہار آزادی،ترک خاتونِ اول کاہیروں کا ہاراور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے خاندان کامظفر نگر(یو پی) کے نصف حصہ کی ملکیت کا دعویٰ، سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیرسر دارمحمد عبد القیوم خان۔ مخلص کشمیری رہنما ، کراچی میں دوہزارسے زیادہ ہلا کتیں: گرمی، لوڈ شیڈنگ یا غفلت ۔ذمہ دار کون؟،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ۔کیا سبق ملا؟،تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنا۔ نتائج کیا ہوں گے،دنیا کی بہترین ٹیچر کا اعزاز ۔پہلی بار عالمی سطح پر استادکی پزیرائی، ’موسمیاتی تبدیلیوں ‘کے وزیرکو بیرون ملک کا موسم راس نہیں آیااور تیسری وکٹ بھی گرگئی شامل ہیں۔

شخصیات پر لکھنا تو میرا سب پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اب تک میں پچاس سے زیادہ لوگوں پر سوانحی مضامین اور خاکے لکھ چکا ہوں۔ دوسری سینچری میں جن لوگوں پر قلم اٹھا یا ، بعض کو ان کے انتقال پر خراج تحسین پیش کیا، بعض کی برسی پر انہیں یاد کیا شامل ہیں۔ ان میں پروفیسر ڈاکٹر فرمان فتح پوری ،پروفیسر صابر لودھی بھی اﷲ کو پیارے ہوئے، شاہ عبد اﷲ بن عبد العزیز السعودکی وفات،شہید کی ماں (جنرل راحیل شریف کی وا لدہ)،ناصرؔ کاظمی،سرسید احمد خان: ایک عہد ساز شخصیت،’اداس نسلیں‘ کے خالق عبد اﷲ حسین ۔ اردو ادب کا قیمتی سرمایہ تھے، عارف احمد صدیقی:سیلف میڈ انسان، دریاؔ لکھنؤی:شخصیت و شاعری ریاض ؔانصاری جیوری شاگرد ِ رشید نوح ؔ ناروی: شخصیت و شاعری،خواجہ حسن ثانی نظامی ؒسجادہ نشیں خواجہ نظام الدین اولیاؒکا سانحہ ارتحال،ڈاکٹر فرزانہ شفیق مکہ المکرمہ جاتے ہوئے حادثہ میں جاں بحق، ’آگ کا دریا‘ کی خالق قرۃ العین حیدر ۔افسانہ وناول نگاری کی بادشاہ شامل ہیں۔

کتابوں کا تذکرہ اوپر کرچکا ہوں ۔ دوسری سینچری میں کئی شعراء کے مجموعہ کلام پر سیر حاصل مطالعہ کیا۔ اس سلسلے کا آخری مضمون احمد حسین صدیقی کا مرتب کردہ ’’دبستانوں کا دبستان‘ (کراچی)کا مطالعہ ہے ۔یہ تذکرہ چار جلدوں میں شائع ہو چکاہے اور اس پر مزید کام جاری ہے۔آپ بیتی کے حوالے سے بھی چند مضامین اس سینچری کا حصہ ہیں۔ اپنے پوتے کی رسم آمین کی روداد بھی مضمون کی صورت میں قلم بند کی ہے۔ ذیل میں ان 100مضامین کی فہرست ان کے یو آر ایل کے ساتھ شامل ہے تاکہ کسی بھی قاری کو متعلقہ مضمون تک پہنچنے میں مشکل پیش نہ آئے۔
۱۰۱۔ خانہ کعبہ میں اﷲ کے مہمانوں کی بہار
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=51802
۱۰۲۔ بارہ ( ۱۲) ربیع الا ول ۱۴۳۵ھ کی شب روضۂ رسولﷺ پر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=52072
۱۰۳۔ حکیم محمد سعید پر تحقیق کے حوالے سے سعدیہ راشد سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=52440
۱۰۴۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری۔میرے مہرباں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=52579
۱۰۵۔ پاکستان لائبریری ایسو سی ایشن۔ ایک جائزہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=52742
۱۰۶۔ مسعوداحمدبرکاتی ،پاکستان کے سینئر صحافی و مدیرسے مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=52872
۱۰۷۔ سیدشعیب احمد بخاری ، سابق وزیر حکومت سندھ سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53068
۱۰۸۔ فرقان احمد شمسی ڈائریکٹر جنرل۔ ہمدردفاؤنڈیشن پاکستان سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53237
۱۰۹۔ پروفیسر حکیم نعیم الدین زبیری ۔ایک شخصیت ایک مطالعہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53311
۱۱۰۔ حکیم محمد سعید شہیدپر اولین پی ایچ ڈی تحقیق
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53391
۱۱۱۔ ’ شیخ محمد ابراہیم آزادؔ ۔شخصیت و شاعری‘ ادیب و محقق محمود عزیز کی نظر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53463
۱۱۲۔ حکیم محمد سعید پر تحقیق کے حوالے سے ڈاکٹرسیدجلال الدین حیدرسے مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53591
۱۱۳۔ ماہر کتابیات و کتابدار ۔اختر ایچ صدیقی سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53711
۱۱۴۔ بے جا تعریف اعجابِ نفس اور خود پسندی کا باعث ہوتی ہے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53805
۱۱۵۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل خان بلوچ۔بے بہا خوبیوں کے حامل
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=53936
۱۱۶۔ داخلی استحکام کے بغیر خارجی ترقی ممکن نہیں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=54058
۱۱۷۔ لائبریرین شپ کے فروغ میں پاکستا ن ببلو گرافیکل ورکنگ گروپ کا کردار
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=54128
۱۱۸۔ ’’بے طرز کالم نگار‘‘۔ڈاکٹر صفدر محمود
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=54240
۱۱۹۔ کپتان کا لاڑکانہ شو ۔ حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=54561
۱۲۰۔ گورنمنٹ کالج، ناظم آباد میں میری خدمات کے بارہ سال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=54664
۱۲۱۔ کپتان کا پلان ’سی‘ اور نواز حکومت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=54763
۱۲۲۔ پرویز مشرف اور۶۰۰ شریک ملزمان ۔قصہ تمام ہوا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=54883
۱۲۳۔ معذوروں کا عالمی دن ۔ نابیناافراد پر تشدد
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=55010
۱۲۴۔ حکیم محمد سعید شہید پر پی ایچ ڈی تحقیق اور عذرا قریشی۔ ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=55130
۱۲۵۔ سانحہ فیصل آباد کے بعدکپتان کا کراچی میں کامیاب شو
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=55161
۱۲۶۔ حیدر آباد میں’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘کا قیام۔ایک مستحسن اقدام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=55267
۱۲۷۔ کپتان کے ۱۲۶ دنوں کا احتجاج۔ واپسی دانشمندانہ اقدام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=55540
۱۲۸۔ طاہرہ قاضی شہید ۔بہادری،فرض شناسی اور قربانی کی اعلیٰ مثال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=55684
۱۲۹۔ سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور۔معصوم شہیدوں تمہیں سلام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56037
۱۳۰۔ بھارتی ’وکرم سود‘کی ہرزہ سرائی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56122
۱۳۱۔ عارف احمد صدیقی۔سیلف میڈ انسان
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56296
۱۳۲۔ دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے۔وقت کی ضرورت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56380
۱۳۳۔ پروفیسر صابر لودھی بھی اﷲ کو پیارے ہوئے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56550
۱۳۴۔ شاہ عبد اﷲ بن عبد العزیز السعودکی وفات
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56759
۱۳۵۔ ’ہماری ویب ‘رائیٹرز کلب۔برقی میڈیا کے مصنفین کا ادارہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56850
۱۳۶۔ فرانسیسی اخبار ’ ہیبڈ و‘ کے مکروہ عزائم اور مغرب کو اسلام فوبیہ، ۲۰۱۵ء،
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=56868
۱۳۷۔ کیا ’پاکستان‘ سعودی حکمراں شاہ سلمان کا بھی دوسرا گھر ہوگا؍ ہماری ویب ، ۲۰۱۵ء،
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57060
۱۳۸۔ سچل سر مست پبلک لا ئبریری خیر پورکے لائبریرین فر حت اﷲ بیگ سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57094
۱۳۹۔ کڑوا سچ بولنے والا کھرا انسان’چودھری محمدسرور‘
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57224
۱۴۰۔ جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر افتخاالدین خواجہ سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57315
۱۴۱۔ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کا دن ۔۵ فروری
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57315
۱۴۲۔ ادیب ،شاعر ، دانش ور عطأ الحق قاسمی ۷۲ کے یا ۴۳کے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57574
۱۴۳۔ شہید کی ماں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57644
۱۴۴۔ اردو میں نعتِ رسول ﷺ کی روایت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57689
۱۴۵۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود: تحقیق کے حوالے سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57718
۱۴۶۔ ڈا کٹر سکینہ ملک : : تحقیق کے حوالے سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57778
۱۴۷۔ حکیم محمد سعید پر تحقیق کے حوالے سیقمر مرزاسے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57852
۱۴۸۔ محمد خورشید عالم : تحقیق کے حوالے سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57900
۱۴۹۔ جامعہ پشاور کے استاد سید لیاقت علی سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57963
۱۵۰۔ پروفیسر رحمت اﷲ خان بلوچ : تحقیق کے حوالے سے ایک مکالمہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=58009
۱۵۱۔ ناصرؔ کاظمی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=58048
۱۵۲۔ ریاکاری؍ دکھاوا؍نام و نمود
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=58535
۱۵۳۔ تقسیم ِمیراث یا ترکہ اور ہمارے والدین کی میراث کی شرعی تقسیم
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=58694
۱۵۴۔ کراچی میںNBFبک شاپ کا افتتاح۔ کتاب کلچر کے فروغ میں اہم پیش رفت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=58723
۱۵۵۔ سرسید احمد خان۔ ایک عہد ساز شخصیت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=58899
۱۵۶۔ ’ پاکستانی ۔ امریکن‘ پر مرتب تصنیف ’وہاب نامہ ‘ ۔ایک مطالعہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=59954
۱۵۷۔ اماں حوا کے شہرجدہ میں کچھ دن (سفر نامہ)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60063
۱۵۸۔ کراچی این اے246 انتخابی معرکہ ،ایم کیو ایم نے میدان مارلیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60107
۱۵۹۔ طائف کے پہاڑوں کے درمیان کچھ لمحات۔سفرنامہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60222
۱۶۰۔ دبئی ائر پورٹ روشن و حسین ۔کچھ دیر قیام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60244
۱۶۱۔ پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق کو ثر بھی اﷲ کو پیارے ہوئے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60384
۱۶۲۔ مدینہ منورہ میں وادِی جِن ۔آنکھوں دیکھی ، کانوں سنی کچھ باتیں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60444
۱۶۳۔ جنگ ِبدرکے میدان میں چند لمحات۔ سعادت و نصیب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60567
۱۶۴۔ جنت المعلیٰ میں کچھ لمحات:(مکہ المکرمہ کا متبرک و مقدس قبرستان)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60964
۱۶۵۔ شَعَبان المعظّم: متبرک اسلامی مہینہ اور شب ِ برأت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=60970
۱۶۶۔ جنت البقیع میں چند لمحات:(مدینہ منورہ کا متبرک، مقدس اور تاریخی قبرستان)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=61227
۱۶۷۔ جِنّاَت کا انسانی روپ میں مجھ سے مخاطب ہونا۔آپ بیتی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=61305
۱۶۸۔ ایگزیکٹ ،میڈیا چینل اور جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=61495
۱۶۹۔ ’یوم تکبیر‘28مئی
ttp://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=61682
۱۷۰۔ ’نورِ فکر ‘ مجموعہ کلام ریاض ؔانصاری جیوری۔ ایک مطالعہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=61792
۱۷۱۔ ’بول‘کا بول بالا ہوگا یا․․․․․بولتی ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=61796
۱۷۲۔ پاک چین اقتصادی راہدی منصوبہ۔اتفاقِ رائے ایک اچھی روایت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=61838
۱۷۳۔ فاران کلب کے تحت’مولانا محمد علی جوہر لائبریری ‘بیاد’ خالد ایم اسحاق‘ مرحوم کا افتتاح
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62023
۱۷۴۔ نواز شریف کاتیسرا دور، اسحاق ڈار کا تیسرا بجٹ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=6220
۱۷۵۔ روزہ اور ذیابیطس (شوگر)کے مریض
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62349
۱۷۶۔ نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی
ttp://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62506
۱۷۷۔ برقی(الیکٹرانک ) میڈیا اور شتر بے مہار آزادی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62523
۱۷۸۔ سندھ میں جگرکی پیوند کاری سینٹرکا قیام۔ایک خوش آئند اقدام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62714
۱۷۹۔ ترک خاتونِ اول کاہیروں کا ہاراور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62726
۱۸۰۔ میری ماں کی پانچویں برسی اور معراج الدین کا افطار دستر خوان
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62794
۱۸۱۔ ’اداس نسلیں‘ کے خالق عبد اﷲ حسین ۔ اردو ادب کا قیمتی سرمایہ تھے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=62841
۱۸۲۔ دنیا کا سب سے بڑا افطار دستر خوان
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63049
۱۸۳۔ لیلتہُ القدر۔ رحمتوں ، برکتوں اور دعاؤں کی قبولیت کی رات
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63071
۱۸۴۔ ُٓپاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے خاندان کامظفر نگر(یو پی) کے نصف حصہ کی ملکیت کا دعویٰ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63353
۱۸۵۔ سر دارمحمد عبد القیوم خان۔ مخلص کشمیری رہنما
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63360
۱۸۶۔ کراچی میں دوہزارسے زیادہ ہلا کتیں: گرمی، لوڈ شیڈنگ یا غفلت ۔ذمہ دار کون؟
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63438
۱۸۷۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ۔کیا سبق ملا؟
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63529
۱۸۸۔ ’ڈاکٹر فرزانہ شفیق‘ مکہ المکرمہ جاتے ہوئے حادثہ میں جاں بحق
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63596
۱۸۹۔ ’رینہم لائبریری‘ اورپاکستانی صحافی و کالم نگار مسعود اشعر
ttp://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63655
۱۹۰۔ تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنا۔ نتائج کیا ہوں گے
ttp://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63766
۱۹۱۔ دنیا کی بہترین ٹیچر کا اعزاز ۔پہلی بار عالمی سطح پر استادکی پزیرائی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=63990
۱۹۲۔ دریاؔ لکھنؤی ۔شخصیت و شاعری
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64079
۱۹۳۔ ریاض ؔانصاری جیوری شاگرد ِ رشید نوح ؔ ناروی ۔ شخصیت و شاعری
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64079
۱۹۴۔ خواجہ حسن ثانی نظامی ؒسجادہ نشیں خواجہ نظام الدین اولیاؒکا سانحہ ارتحال
ttp://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64258
۱۹۵۔ ’موسمیاتی تبدیلیوں ‘کے وزیرکو بیرون ملک کا موسم راس نہیں آیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64258
۱۹۶۔ میرے پوتے محمد صائم عدیل کی رسمِ آمین
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64671
۱۹۷۔ ’آگ کا دریا‘ کی خالق قرۃ العین حیدر ۔افسانہ وناول نگاری کی بادشاہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64674
۱۹۸۔ این اے 154لودھراں کا عدالتی فیصلہ۔ تیسری وکٹ کی گر گئی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64725
۱۹۹۔ ’دبستا نوں کا دبستان‘ (کراچی)۔مثالِ بے مثال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=64706
۲۰۰۔ ہماری ویب پر میرے مضامین و کالموں کی دوسری سینچری

ہماری ویب پر میرے مضامین کی پہلی سینچری ستمبر2014 کے ابتدائی دنوں میں مکمل ہوئی تھی اور اب یہ دوسری سینچری بھی اگست 2015 کو پائے تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ ستمبر کی ابتدائی تاریخیں یعنی 5,4,3میری زندگی میں خاص مقام رکھتی ہیں ۔ وہ اس طرح کہ میرے والد محترم ۵ ستمبرکو اس دنیا سے رخصت ہو ئے ۔ یہ حادثہ ۱۹۹۷ء کو پیش آیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ کل کی بات ہے۔ میری والدہ محترمہ 2009 میں3 ستمبر کواﷲ کو پیاری ہوئیں اور4 ستمبر کو ان کی تدفین عمل میں آئی۔ اپنی ان دونوں محترم ہستیوں کو جو مجھے سب سے زیادہ عزیز و محترم ہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ان کی مغفرت کی دعا کے ساتھ اپنے اس یادگار مضمون کو بھی ختم کرتاہوں۔ (31اگست2015)
Prof. Dr Rais Ahmed Samdani
About the Author: Prof. Dr Rais Ahmed Samdani Read More Articles by Prof. Dr Rais Ahmed Samdani: 866 Articles with 1437942 views Ph D from Hamdard University on Hakim Muhammad Said . First PhD on Hakim Muhammad Said. topic of thesis was “Role of Hakim Mohammad Said Shaheed in t.. View More