تشویش .مذمت .سیاسی انتقامی کاروائی

مفاہمت جمہوریت کے بونوں کے یہ الفاظ مجھے زہر لگتے ہیں .جس نے کرپشن کرنی ہو .ملک سے غداری کرنی ہو .پیسہ کمانا ہو .دوبئی لندن امریکا میں محل بنانے ہوں .تو وہ سیاست میں آ جاۓ .یا سیاسی گماشتوں کی چمچہ گیری کرے تو سیاستدان کا سیکٹری بن جاۓ اور خوب مال کماۓ.یا بیوروکریسی کی طرح ہر آنے والے سیاستدان کی تیمارداری کرے اس کو مکڑی کا جال میں رکھے اور سیاستدانوں کو تندور روٹی اور جنگلہ بس .ناظم .کونسلر .کبھی جماتی اور کبھی غیر جماتی الیکشن کے چکروں میں ڈالے رکھے.اور خود صاحب کی آنکھ کا تارا دل کا دولارا بن کر عیش کرے اور کبھی اپنی بیوی کو صاحب سے متعارف کروا دے اور خود عیش بھی کرے اور اپنے حلقہ میں اپنی کرسی پر مشہور ہو جاۓ کہ صاحب فلاں فلاں افسر کی بات نہیں ٹالتا .بیوروکریسی ایسی بلا کا نام ہے جو آمریت میں بھی خوش جمہوریت میں بھی خوش .خدا غارت کرے ایسی جمہوریت کو کہ جس میں فیصلے آمریت والے ہوں .خدا غارت کرے ایسی جمہوریت کو کہ جس میں ڈکٹیٹر کے ساتھی ہوں .جس جمہوریت کو ڈکٹیٹر کی پیداوار چلا رہے ہوں اس جمہوریت پر ہزار بار نہیں کروڑوں دفعہ لعنت .لعنت .لعنت .جس جمہوریت میں سارے مامے چاچے وزیر مشیر ہوں .اداروں کے سربراہ ہوں .اس جمہوریت میں کرپشن پر کنٹرول نہیں ہو سکتا .نہ احتساب ہو سکتا ہے .نہ انصاف .ہم جو سمجھ رہے ہیں کہ یہ سب کرپشن والے کرپٹ لوگ پکڑے جایں گے .تو ہم سب کسی اور ہی دنیا میں رہتے ہیں .پاکستان میں جو پانچ پرسنٹ کرپٹ مچھلیوں کی پکڑ دھکڑ ہوئی ہے .یہ صرف اور صرف راحیل شریف کو کریڈٹ جاتا ہے .اور جس دن یہ کاروائی پنجاب تک نہ پنچھی .نواز شریف کے خاندان تک نہ پونچی.یا یہ آپریشن دہشت گردی والا کرپشن والا بھتہ خوری والا ٹارگٹ کلنگ والا اپنے منتقی انجام تک نہ پنچا.تو میں اس کا ڈیسکریڈیٹ بھی راحیل شریف کو ہی دوں گا .اس وقت قوم اپنے سارے مسایل بھول چکی ہے .ہر فرد ہر شخص کی نظریں راحیل شریف پر لگی ہوئی ہیں .کہ کب وہ بڑی مچھلیوں مگر مچھوں کو پکڑتا ہے .قوم کو حکمران کی طرح کوئی فکر نہیں کہ بھارت پاکستان کے امن کو تباہ و برباد کر رہا ہے .جنگ کے بادل ہمارے اوپر چھائے ہووے ہیں .ہمارے پاس ١٥ دن کی جنگ لڑنے کے لئے پیٹرول کا سٹاک بھی نہیں ہے .دوسرے زخائر بھی کم ہیں .راشن وغیرہ .اور باڈر تک پونچھنے والی سڑکیں بھی تباہ ہالی کا شکار ہیں .ہر شہر کو ٹریفک کے مسایل ہیں .کیونکہ ساری رقم ہم صرف لاہور پر خرچ کرنا چاہتے ہیں .پاکستانی قوم کو بچے بچے کو بس ایک ہی فکر لا حق ہے .کہ زرداری اور شریف خاندان کب احتساب کی چکی یا شکنجے میں آتے ہیں .جبکہ رانا سناالله نجومی ولی اللہ نے پشین گوئی کر دی ہے کہ پنجاب میں کراچی کی طرح کوئی کاروائی نہیں ہو گی .بتاؤ میرے پاکستانیو میں اس بیان پر تشویش کا اظہار کروں یا مذمت کروں یا سندھ میں انتقامی کاروائی لکھوں .پنجاب میں کیوں نہیں .بلکہ میرے خیال میں فوری کاروائی ہونی چاہئے .تاکہ سیاسی پنڈتوں کو مداری گروں مکاروں کو شور مچانے کے لئے کوئی جواز میسر نہ آے.اور ہمارے سینے میں بھی ٹھنڈ پڑ جاۓ .کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ میری اور میری قوم کی یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہوتی ہیں .جس سے ہم اپنے دل کو بھلا لیتے ہیں .کہ آج فلاں سکینڈل آ گیا آج فلاں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا .ہم کو اس رات نیند پیاری آ جاتی ہے .جبکہ ہم کو معلوم ہے اور ہوتا ہے کہ ہونا وغیرہ کچھ نہیں .بس چند دن شور رہنا ہے .کیونکہ یہ ہماری بھی غذا ہے .اور ہماری غذا کا بندوبست ہمارے ادارے ہمارے لئے کرتے رہتے ہیں .یہی ہماری اوقات ہے .کہ ایس.ایس.پی.ہم کو چاۓ پر بلاۓ اور ہمارے سامنے میز پر چند کلاشنکوف اور پستول گولیاں اور چار ڈاکو دکھاۓ .فوٹو سیشن ہو اور سب گھروں کو چلے جایں یہ سمجھ کر کہ اب چوریوں ڈکیتیوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو چکا ہے .کسی چور لٹیرے ڈاکو یا کرپشن کے بادشاہ کو پکڑنے سے مسایل حل نہیں ہوں گے .کرپشن مافیا کا قله قمعہ نہیں ہو گا جب تک ان لوگوں کو فوری انصاف کے تحت عبرت کا سامان نہیں بنایا جاتا .عبرت کا نمونہ بنا کر کسی چوراہے میں الٹا لٹکا کر عوام کو دکھایا جاۓ کہ ہم کرپشن کو روکنے میں مخلص ہیں .ورنہ یہ ڈرامے ہم تشویش .مذمت اور سیاسی انتقامی کاروائی کے الفاظوں سے تنگ آ چکے ہیں .بس کریں یا ملک کے چپے چپے کی حفاظت کریں یا سب کے لئے فری سٹیٹ بنا دین .جس کی جو مرضی کرے وہ کرنے میں آزاد ہو .تا کہ سب کو یکساں ملک کو لوٹنے کا موقعہ مل سکے .پھر جو ہو گا تم بھی دیکھو گے ہم بھی دیکھیں گے .اس سے پہلے کہ عوام جاگ جاۓ میرے حکمران تم جاگ جاؤ...
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 147795 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.