کہتے ہیں کہ اگر انسان اپنے کسی مقصد میں کامیابی حاصل
کرنے کا پختہ ارادہ کرلے تو پھر دنیا کی کوئی بھی مشکل اس کے لیے کوئی معنی
نہیں رکھتی- لیاری پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی کا وہ علاقہ ہے جو ایک طویل
مدت گینگ وار کا شکار رہا ہے لیکن گزشتہ روز اس علاقے کی ایک رہائشی طالبہ
عائشہ نے انٹرس کامرس کے سالانہ امتحانات برائے 2015 میں سیکنڈ پوزیشن حاصل
کر کے نہ صرف اس بات کو ثابت کیا کہ مسائل کیسے بھی ہوں انسان جب کچھ کرنے
کا ارادہ کر لیے تو وہ اپنا مقصد حاصل کر ہی لیتا ہے بلکہ ان طلبا کے لیے
بھی ایک مثال قائم کردی جو ہمیشہ مسائل کا رونا روتے رہتے ہیں- گزشتہ روز
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کامرس کے ریگولر اور پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات
برائے 2015 کے نتائح کا اعلان کیا- اور اس موقع پر بورڈ کی جانب سے ان
امتحانات کے پوزیشن ہولڈز کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی- ہماری ویب نے
ان پوزیشن ہولڈر سے خصوصی بات چیت کی جس میں لیاری کی طالبہ عائشہ بھی شامل
ہیں- آئیے آپ کو ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں
آگاہ کرتے ہیں-
سب سے پہلے ہم بات کریں گے کامرس کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن
حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ اقراﺀ حنیف سے- اقرا حنیف نے 1100 میں سے
930 نمبر لے اے ون گریڈ اپنے نام کیا-
|