شہداءِ عازمین حج کو ہمارا آخری سلام

اے اﷲ کے چاہنے والوں تم پر ہمارا آخری سلام،اے عبادت گذاروں تم پر ہمارا آخری سلام،اے نماز پڑھنے والوں تم پر ہمارا آخری سلام،اے اﷲ کے گھر میں شہادت کا رتبہ پانے والوں تم پر ہمارا آخری سلام،اے تقوی کی منزل والوں تم پر ہمارا آخری سلام،اے ذکر الہی میں شہادت پانے والوں تم پر ہمارا آخری سلام،اے خاک مکہ پر شہید ہونے والوں تم پر ہمارا آخری سلام،جس شہر کی اﷲ نے قرآن میں قسمیں کھائی ہیں اُس شہر میں شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جن پر خدا کی خاص نظر تھی اُن پر ہمارا آخری سلام،جس مقام پر فرشتوں کا نزول ہوتا ہے اُس مقام پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جس شہر نے رسول ؐ کے قدموں کا بوسہ لیا اُس مقام پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جس شہر کے فتح ہونے پر اﷲ آیت نازل کرے اُس مقام پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جنت کی ہواؤں والے شہر میں شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جہاں انسانوں سے زیادہ فرشتے ہوں اُس مقام پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جس مقام پر انبیاء،اولیاء،اور رسول ؐ نے اپنے سر کو جھکایا اُس مقام پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جس شہر کو حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسمعیل ؑ نے عام سے خاص بنا دیا اُس شہر میں شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،رسول ؐ کی جوتی جو معراج پر گئی اُس جوتی کی خاک پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جس مقام پر روح الامین حضرت جبرائیل ؑ وحی لاتے رہے اُس مقام پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جہاں رسول ؐ کے اہلیبیت ؑکی شان میں آیات نازل ہوئیں اُس مقام پر شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام،جہاں رسول ؐ اور اہلیبیت ؑ نے علم،شجاعت،اور انسانی تربیت کے جوہر دیکھائے وہاں شہید ہونے والوں پر ہمارا آخری سلام ۔خدا شہداءِ عازمین حج پر رحمت نازل فرمائے۔
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 257050 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.