میرا خواب

میرے دیرینہ خوابوں میں سے ایک خواب یہ بھی ہے کہ کوئی ایسی عید بھی آئے جسے پورا پاکستان ایک ساتھ مل کر منائے۔

ڈیڑھ اینٹ کی مسجدوں والوں نے اس سال بھی میرا خواب چکناچور کردیا۔ لگتا ہے ان لوگوں نے پاکستان کی بجائے سعودی عرب سے وفاداری کاہلف اُٹھا رکھا ہے۔ بظاہر رہتے میرے پیارے پاکستان میں ہیں جبکہ جینے مرنے کی قسمیں سعوی عرب کے ساتھ کھا رکھی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے ان علاقوں میں آئینِ پاکستان لاگو ہوتاہے یا پھر سعودی قانون کا نفاظ بنتا ہے؟۔ سیاسی و عسکری قوتیں تو دیگر محاظوں پر سرمست ہیں۔ اُن کو اس بات کی سنگینی کا خُدا جانے کیوں احساس نہیں ؟ اور عوام بیچارے تو ہیں ہی لائی لگ؛ جو یہ ہر مرتبہ چند نام نہاد ،ملک دشمن علماء کی باتوں میں آجاتے ہیں۔
یا اللہ اب توہی کوئی غیب سے امداد کر، یہ جو ملک دشمن عناصر قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان (آٹے میں نمک برابر) عناصر کو ناکام ونامراد کرکے پورے پاکستان میں اتحاد و یگانت کی فضا پیدا فرمادے۔

؎ پیارے ملک میں عید ہو مولا ایک ہی دن
سارے ملک میں عید ہو مولا ایک ہی دن
آمین
Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 26 Articles with 18857 views A Young Poet and Column Writer .. View More