جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب ساری قوم دیکھے گی

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت ورکنگ باونڈری پر دیوار بنا رہاہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے کہ ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پرتعمیراتی کام نہیں ہو گا۔پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے صدر کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے کہ اسے سرکاری دستاویزات کی حیثیت دی جائے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا کردار مسلمہ حقیقت ہے۔ انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کو عالمی پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان داخلی مسائل میں الجھا ہوا ہے مگر دوسری طرف بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے، شمالی وزیرستان میں پاک افواج نے اک بڑے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں اور سارے ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا. بھارت کی نیت میں فتور ہے۔ مزید یہ کہ بھارت اسوقت پوری دنیا سے ہتھیار خرید رہا ہے آخر کس لئے؟ بھارت کا واحد ہدف پاکستان ہے ۔بھارت کی نیت میں فتور ہے مزید یہ کہ بھارت اسوقت پوری دنیا سے ہتھیار خرید رہا ہے آخر کس لئے؟ بھارت کا واحد ہدف پاکستان ہے۔ بھارت روز اول سے ہی پاکستان کے وجود کا مخالف ہے۔ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات پر مداخلت کررہا ہے یہ معاملہ ہر بین الاقوامی فورم پراٹھایا جانا ضرورت ہے. تاریک گواہ ہے کہ پاکستانی قوم کے نا قابل شکست عزم کی داستان ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ پاکستان اس وقت مسلم دنیا میں واحد ایٹمی پاور ہے۔ پاکستان نے تا حال بھارت ، اسرائیل اور شمالی کوریا کی طرح NPTپر دستخط نہیں کئے اور یہ دستخط اسوقت ہونگے جب بھارت ایسا کردیگا لیکن بھارت کے پر معاملہ میں بڑی طاقتوں کا دُہرا معیار ہے۔ بھارت نے ’’کولڈ سٹارٹ‘‘ جنگی پالیسی اپنائی جسکے مطابق ایکدم حملہ کر کے پاکستانی فوج کو کئ حصوں میں کاٹ دیا جائے تا کہ اسے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی فرصت ہی نہ ملے۔بہر حال اس بات کا جواب تو ہمارے آرمی چیف نے یوم شہدا کے موقع پر بہت مناسب الفاظ میں دیا تھا کہ ’’ کولڈ سٹارٹ ہو یا ہاٹ سٹارٹ ہم تیار ہیں‘‘۔اس جواب کا مطلب بھارت کی سمجھ میں آگیاہوگا۔ بھارت اسوقت پاکستان میں مداخلت کر کے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ بھی پھیلا رہا ہے ۔ بھارت ایک نا قابل اعتماد پڑوسی ہے۔ وعدے کرتا ہے لیکن عمل نہیں کرتا۔وعدہ تو کشمیر میں استصواب رائے شماری کا بھی تھا۔پاکستان کو نہ تو بھارت کے وعدوں پر اعتماد ہے اور نہ ہونا چاہیے۔ ہمیں یہ بھی اندازہ ہے کہ بھارت کو جب بھی موقعہ ملے گا حملے سے باز نہیں آئیگا۔لہٰذا ہمیں اپنی تیاری ہر صورت رکھنی ہے۔دو ہفتے پہلے کمانڈر اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام حالات اور بھارت کی خصوصی چالاکیوں کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں کم سے کم ایٹمی ڈ یٹیرنس ہر صورت قائم رکھنا ہے اپنے دفاع سے غافل بھی نہیں ہوں گے

پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی استطاعت سے کہیں بڑھ کر امریکہ کا ساتھ دیا۔ اتنا جانی نقصان امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا مجموعی طور پر بھی نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا۔ معیشت کو شدید نقصان پہنچا جس کی ہنوز تلافی نہ ہو سکی۔ امریکہ نے افغانستان میں پاکستان کی مدد سے کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان کے تعاون کے بغیر امریکہ افغانستان پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں تھا اور نہ اس کا افغانستان کی دلدل سے نکلنا ممکن تھا۔ امریکہ نے پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ امریکہ پاکستان کو دہشتگردی کے الائو میں دھکیل کر واپس چلا گیا اور پاکستان کے دشمن بھارت کے ساتھ دوستی پکی کرنے لگا۔اس نے بھارت کے ساتھ دفاعی اور تجارتی معاہدے کئے۔ اب زیادہ زور سے بھارت کی زبان بولنے لگا ہے۔ بھارت آخر کون سی دہشت گردی کا شکار ہے جسکے خاتمے کیلئے امریکہ اس سے تعاون کریگا۔

اور پیدا شدہ حالات ایسے حالات سے نواز شریف دل سے کسی طرح خوش نہیں ہوں گے کہ ان کا انڈیا میں وسیع کاروبار ہے اور وہ کشمیر جو پاکستان کہ شہہ رگ ہے سے زیادہ اپنے ذاتی کاروبار کو اہم تصور کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئے دن انکے بھارت سے اچھے تعلقات کے یکطرفہ بے معنی بیانات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جن سے عوام کا دور دور تک واسطہ نہیں مگر نواز شریف کا کاروبار ی واسطہ و غیر مکی آقاؤں کی خوشنودی سب سے پہلی بڑی ترجیح ہے -

اور خدا خیر ہی کرے کہ جب سے موجودہ عوام دشمن نام نہاد جمہوری حکومت مسلط ہوئی اس وقت سے عوام اک بڑے عذاب سے گزر رہے ہیں اور اس حکومت کی کوجودگی میں چاند و سورج گرہن بھی بھی کافی نمودار ہو چکے جس بارے مشہور ہے کہ گرہن منحوس شگون کی علامت ہے اور اب خبر ہے کہ پیر کو مکمل چاند گرہن ہوگا جس سے نہ صرف چاند کا رنگ تانبے جیسا نظر آئے گا بلکہ چاند آسمان میں سات سے آٹھ فیصد بڑا نظر آئے گا۔اب اللہ خیر ہی کرے کہ شریفوں کی ہر حکومت میں قوم نےآفتیں ہی دیکھی ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے 30 ستمبر کو قومی امنگوں کے مطابق خطاب کریں یا خانہ پر کریں گے اب یہ ساری قوم دیکھے گی-

مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو مرض رواں سال ختم ہو جائے گا جبکہ پاکستانی شہری امید کرتے ہیں کہ جس طرح پولیو مرض کا خاتمہ ہو گااسی طرح انشا ئ اللہ پاک افواج پاکستان بھر سے دہشت گردی ، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ کا جہاں مکمل خاتمہ کریگی وہاں عوامی امنگوں کے عین مطابق میگا کرپشن کرنے والے تمام عناصر کو پکڑ کر ملکی خزانوں کے لٹیروں سے قومی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرانے میں بھی اپنا فریضہ اد کریگی کہ اندرون ملک پھیلے ہر طرح کے کرپٹ مافیاز کااحتساب صرف پاک فوج ہی کر سکتی ہے اور دہشت گردوں کی طرح تمام مافیاز و کرپٹ عناصرز کی کرتوتیں بھی دہشت گردی ہی ہیں جس سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان مسلسل پہنچ رہا ہے اور اب تک ملک کی بقائ کیلئے پاک افواج اور پاکستانی شہریوں نے ہی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کرپٹ عناصر و مافیاز بلا خوف و خطر سارے ملک میں لوٹ مار میں مصروف ہیں جن کی پکڑ اک قومی ناگزیر ضرورت ہے
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 300023 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More