اگر آپ نے آج تک دنیا میں موجود مختلف پہاڑوں پر تعمیر
چند دلکش قصبے یا گاؤں نہیں دیکھے تو سمجھیں آپ نے اب تک دنیا میں کچھ نہیں
دیکھا- جی ہاں یہ پہاڑی قصبے یا گاؤں اتنے خوبصورت ہیں کہ یہاں جانے والے
کبھی انہیں بھول نہیں پاتے- تاہم ان کے گاؤں کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے کم ہی
لوگ ان سے واقف ہوتے ہیں- لیکن ہم آپ کو آج کے آرٹیکل میں ضرور ان کے بارے
میں بتائیں گے-
|
Aspen
یہ گاؤں امریکہ کے بلند و بالا پہاڑیوں پر واقع ہے لیکن یہ کوئی عام گاؤں
نہیں بلکہ ایک انتہائی پرکشش اور جدید گاؤں ہے- اس گاؤں میں متعدد مساج
سینٹر٬ ریسٹورنٹس اور ہوٹل وافع ہیں- |
|
Arties
اسپین کا یہ ایک خوبصورت ترین پہاڑی گاؤں ہے- اس گاؤں کی مقبولیت کی ایک
بڑی وجہ تنگ گلیاں ہیں- لیکن یہاں کے برفانی پہاڑ اور سرسبز مرغزار بھی
انتہائی مشہور ہیں-
|
|
Interlaken
یہ خوبصورت گاؤں سوئٹرز لینڈ میں واقع ہے- یہ گزشتہ 200 سالوں سے ایک مقبول
ترین سیاحتی مقام بھی ہے- یہ گاؤں Bernese Oberland نامی ان پہاڑوں سے نقل
و حمل کا ایک اہم راستہ بھی ہے-
|
|
Notre Dame de Bellecombe
فرانس میں واقع اس گاؤں کے خوبصورت اور ناقابلِ یقین نظارے ہر شخص کو اپنی
جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں- یہ گاؤں چھوٹا ضرور ہے تاہم ضرورت کی
ہر شے سے آراستہ ہے-
|
|
Reine
اگرچہ تکنیکی اعتبار سے یہ پہاڑی گاؤں سے زیادہ ایک ماہی گیری کا گاؤں ہے-
پانی اور پہاڑوں کے حسین امتزاج کی بدولت اس کا شمار ناروے کے سب سے
خوبصورت گاؤں میں ہوتا ہے-
|
|
Bled
یہ دلکش گاؤں سلوینیا کی جولین نامی پہاڑی چوٹیوں کے درمیان واقع ہے- اس
گاؤں کی مقبولیت کی وجہ یہاں کی حیرت انگیز قدرتی خوبصورتی اور حسین و جمیل
جھیل ہے-
|
|
Garmisch Partenkirchen
یہ پہاڑی قصبہ جرمنی کے علاقے Bavaria میں واقع ہے اور Zugspitze نامی پہاڑ
کے انتہائی قریب ہے- اس پہاڑ کو جرمنی کا سب سے بلند ترین پہاڑ ہونے کا
اعزاز حاصل ہے-
|
|
San Martino di Castrozza
اٹلی کے اس مقام پر سیاح اسکائینگ اور یہاں کے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز
ہونے کے لیے آتے ہیں- سیاح چوٹیوں کے درمیان گزرنے سے قبل یہاں کچھ وقت
آرام کرتے ہیں-
|
|
Telluride
امریکہ کا یہ قصبہ ماضی میں کانوں کی کھدائی کی وجہ سے آباد تھا- تاہم آج
یہاں سیاح صرف سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں- یہاں کئی قسم کے فیسٹیول منعقد
کیے جاتے ہیں جبکہ اس ریزورٹ پر کئی ایڈونچر بھی موجود ہیں- |
|
Ifrane
یورپی طرز پر بنا یہ چھوٹا سا پہاڑی گاؤں آپ کو ضرور حیران کردے گا- یہ
گاؤں مراکش کی اٹلاس نامی پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے- اور اسے چھوٹا
سوئٹزرلینڈ بھی کہا جاتا ہے- |
|
Le Chinaillon
یہ فرانس کا ایک حیرت انگیز پہاڑی قصبہ ہے جہاں موسمِ سرما میں ہرف طرف
سفیدی ہی سفیدی اور موسمِ گرما میں ناقابلِ یقین ہریالی پائی جاتی ہے- اس
مقام پر جہاں نظر جائے وہاں صرف خوبصورت پھول ہی دکھائی دیتے ہیں- یہ قصبہ
فرانس کے بلانک نامی پہاڑ کے نزدیک واقع ہے- |
|
Shirakawa-go
یہ جاپانی قصبہ تصویر میں اتنا خوبصورت ہے تو تصور کیجیے کہ حقیقت میں کتنا
حسین ہوگا؟ یہ ایک منفرد قصبہ ہے جو جاپان کے Hakusan نامی پہاڑوں پر واقع
ہے- یہاں کے رہائشی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہوتے ہیں- |
|