دبئی جہاں ایک جانب سیاحت کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول
ہے وہیں اس کی مقبولیت کی دوسری بڑی وجہ پرتعیش طرزِ زندگی بھی ہے- دبئی کا
شمار تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں ہوتا ہے لیکن اس ترقی اصل وجوہات
کیا ہیں اس پر بہت کم لوگ توجہ دیتے ہیں- ہم آج کے آرٹیکل میں آپ کو چند وہ
وجوہات بتائیں جو دبئی کے مسلسل ترقی کرنے کا سبب ہیں-
|
Geo-Strategic Location
دبئی کا شاندار محلِ وقوع مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کر
رہا ہے کیونکہ دبئی خلیج فارس کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے - اور دبئی
ایسے مقام پر موجود ہے جو قدیم اور اہم تجارتی روٹ ہے اور اس کی اہمیت دورِ
جدید کے ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت کی اہمیت کے برابر ہے- دبئی مشرق
اور مغرب کے درمیان ہونے والی کاروباری سرگرمیوں کا ایک قدرتی اسٹاپ ہے- اس
کے علاوہ دبئی اپنے سیاحت مضبوط شعبے سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے اور یہاں
دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں- |
|
Infrastructure
پہلے صرف امریکہ٬ آسٹریلیا اور سنگاپور ہی بلند ترین اور متاثر کن عمارات
کے حوالے سے جانے جاتے تھے لیکن اب دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت
برج خلیفہ نے دبئی کو بھی انہی ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے- یہی نہیں
بلکہ دبئی میں تعمیر کی جانے والی کئی اور پرکشش عمارات جن میں رہائشی گھر٬
ریسٹورنٹ اور آفس شامل ہیں٬ نے بھی دنیا کو متاثر کیا ہے- دبئی کی سستے
ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جس میں بس٬ ٹرام٬ ٹیکسی سروس٬
میٹرو بس اور تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک شامل ہے-
|
|
Ports
دبئی کو اپنی جدید آلات سے آراستہ بندرگاہ کی وجہ سے بھی مقبولیت حاصل ہے-
یہ بندرگاہ انتہائی مؤثر بندرگاہ ہے جہاں ہر سال لاکھوں ملین ٹن کارگو کی
ترسیل ہوتی ہے- اور یہ تمام آمد و رفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتی ہے-
بندرگاہ پر کام کرنے والی کمپنیوں کو کئی قسم کی معیاری سہولیات حاصل ہیں
جن کا تعلق زیادہ نقل و حمل سے ہوتا ہے-
|
|
Recreational and Leisure Facilities
دبئی میں کئی غیر معمولی تفریحی مقام قائم ہیں جو سیاحوں کی بےمثال مہمان
نوازی کے فرائض انجام دیتے ہیں- یہاں سیاحوں کی تفریح کے لیے کئی حقیقی سے
ملتے جلتے لیکن مصنوعی تفریحی مقامات موجود ہیں جن میں اسکائی ہائی ٹینس
کورٹ٬ انڈور اسکائنگ کی سہولت اور زیرِ آب ہوٹل روم شامل ہیں- یہی وجہ ہے
کہ کاروباری شخصیات ان تمام سہولیات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دبئی میں
سرمایہ کاری کو ترجیح دیتی ہیں جو کہ دبئی کی ترقی کا ایک اہم سبب ہے-
|
|
Theme Parks and Beaches
تھیم پارک اور مصنوعی ساحل بھی دبئی کے ان تفریحی مقامات میں شامل ہیں جو
کہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی غرض سے تخلیق کیے گئے ہیں- دبئی کو
دنیا کے بہترین تھیم پارک اور ساحل رکھنے کا اعزاز حاصل ہے اور اسی وجہ سے
سیاحوں کی بڑی تعداد دبئی میں وقت گزارنے کو ترجیح دیتی ہے- سرمایہ کاروں
اور کاروباری شخصیات کے لیے یہ تمام وجوہات سونے کے بسکٹ کی مانند ہیں-
|
|
Wealth and Luxury Lifestyle
دبئی کے رہائشیوں کا طرزِ زندگی انتہائی شاہانہ اور پرتعیش ہے- دبئی کے
مقامی افراد بہت زیادہ مال و دولت کا مالک ہیں اور دنیا کی ہر آسائش قابلِ
دسترس ہے- یہی شاہانہ طرزِ زندگی اور مال و دولت کاروباری حضرات کے لیے کشش
کا باعث ہیں- دبئی میں بے روزگاری کی شرح صرف 4 فیصد ہے- کاروباری حضرات
اور سرمایہ کار وہی اپنی رقوم لگانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں کے لوگ خرچ
کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور دبئی ایک ایسا ہی مقام ہے-
|
|
Continuous Construction
دبئی میں تعمیراتی کام مسلسل جاری ہے اور یہاں کی تعمیراتی کمپنیاں سارا
سال مختلف عمارات تعمیر کرنے میں مصروف رہتی ہیں- ان عمارات میں آؤٹ لیٹس٬
مالز٬ رہائشی عمارات اور تفریحی عمارات بھی شامل ہیں- مسلسل جاری رہنے والی
ان تعمیرات کی وجہ سے جہاں ایک جانب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے وہی بےروزگار
افراد کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں-
|
|
Tax-Free Economy
دبئی کی ترقی کا ایک سب سے بڑا راز یہاں کی ٹیکس سے مستثنیٰ معیشت ہے- دبئی
حکومت نے جائیداد اور آمدن کو ٹیکس فری قرار دے رکھا ہے- جس کی وجہ سے
سرمایہ کاروں کو اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے بھرپور آزادی حاصل ہے- اور یہ
حکومتی فیصلہ کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی کا باعث بھی بنتا ہے- دبئی
دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ وزٹ کیا جانے والا شہر بھی ہے- اور یہ تمام
عوامل دبئی کی معیشت کو ترقی دینے کا سبب بن رہے ہیں-
|
|
Political and Economic Stability
دبئی کی ترقی ایک اور بڑی وجہ یہاں پائی جانے والی امن و امان کی بہترین
صورتحال ہے- نہ صرف اس شہر میں معاشی استحکام موجود ہے بلکہ دبئی سیاسی طور
پر مستحکم قرار دیا جاتا ہے- دبئی میں تعلیم٬ صحت٬ تفریح٬ رہائش غرض ہر
شعبے میں بہترین سہولیات مہیا کی جاتی ہیں- دبئی دنیا کے محفوظ ترین شہروں
میں سے ایک شہر ہے- |
|