صورتحال کب بدلے گی

علینہ ملک (کراچی)۔
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سندھ میں میٹرک اور انٹربورڈ کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں تاخیر کی روایات برقرار رکھنے کا ریکارڈ اپنی جگہ پہ قائم ہے ۔آفرین ہے کہ امتحانات لئے چھ سے آٹھ ماہ گزر جاتے ہیں مگر نتائج ہیں کے آکے ہی نہیں دیتے ،اور انتظار کی گھڑیا ں ہیں کے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ۔دیگر صوبوں کی نسبت ،صوبہ سندھ اور خاص طور پر کراچی جیسے بڑے اور ترقی یافتہ شہر میں تعلیمی ڈھانچہ مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار نظر آتا ہے ۔پورے ملک میں طے شدہ شیڈول کے تحت ان جماعتوں کے امتحانات اور مقررہ تاریخوں تک نتائج واضع ہوتے ہیں ،مگر کراچی کی مخصوص صورتحال میں کسی کام کا شیڈول کے مطابق ہونا ایک ناممکن ٹاسک ہوتا ہے ۔ہر سال اپریل ،مئی میں ہونے والے امتحانات کے نتائج آنے میں سات ،آٹھ ماہ لگ جاتے ہیں اور کسی حتمی تاریخ کا اعلان تک نہیں کیا جاتا بلکہ روزانہ ایک نہیں داستان اخبارات کی زینت بنتی ہے کبھی ہزاروں کی تعداد میں امتحانی کاپیاں غائب کر دی جاتی ہیں تو کبھی بورڈ کے عملے کی آپس کی چپقلش اور مسائل تاخیر کا باعث بنتے نظر آتے ہیں ۔جبکہ بچے اور ان کے والدین انتظار کی سولی پہ لٹکے لٹکے نفسیاتی کیفیات کا شکار ہونے لگتے ہیں ،کوئی بھی طالبعلم اس وقت تک دلجمعی کے ساتھ اور اطمینان کے ساتھ نہیں پڑھ سکتا جب تک اس کے پہلے امتحانات کے نتائج سامنے نہ آجائیں اور دوسری طرف والدین اس کش مکش میں رہتے ہیں کہ خدانخواستہ کیسا رزلٹ آئے اور پھر اگلے امتحانات میں کم وقفہ رہ جانے کی صورت میں خدانخواستہ اگر ان کا بچہ کسی مضمون میں فیل ہوجاتا ہے یا کسی میں کم نمبر لے کر پاس ہوتا ہے ،تو تب انھیں کم سے کم ٹائم میں کیا کیا جدوجہد کرنی پڑے گی اور کتنی بھاگ دوڑ کرنا ہوگی ۔اس ساری صورتحال سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے اور بچے پڑھائی سے بھی دلبر داشتہ ہورہے ہیں کیونکہ محنتی طالبعلم جس طرح کے نتائج کی توقع کئے بیٹھے ہوتے ہیں وہ اس سارے سسٹم کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور پھر انکا پڑھائی سے بھی دل اچاٹ ہو جاتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کے سندھ گورنمٹ اس ساری صورتحا ل کا اولین بنیادوں پر جائزہ لے اور سارے سسٹم کو بدلنے کے لئے جدو جہد کی جائے۔
Farha shah
About the Author: Farha shah Read More Articles by Farha shah: 6 Articles with 9457 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.