نئے طالبان لیڈر اور شکوک و شبہات

٢٠٠١ میں جب امریکہ نے افعانستان پر حملہ کیا تو طالبان نے کہا تھا کہ ھم امریکہ کو چوکلیٹ کھلائنگے۔ اور واقعی ھمیں ماننا پڑے گا کہ افعان طالبان نے امریکہ کو آج تک چوکلیٹ کھلائے لیکن قندوز آپریشن میں تو طالبان نے اتحادی افواج کو حلوہ کھلایا۔ یہ حلوہ کھلانے کی ضرورت کیا تھی ۔یہ حلوہ کس کے لیے کڑوا اور کس کے لیے میٹھا ہے یہ تو وقت ھی بتایگا لیکن قندوز آپریشن نے کچھ شکوک وشبہات بھی پیدا کیے ھیں۔کیوں کیے ھیں؟

سب سے پہلے تو ھمیں طالبان کی کاروائیوں پر نظر ڈالنی ھو گی۔ آج تک طالنان نے زیادہ تر گوریلا کاروائیاں کی ھے۔ جو کہ حودکش دھماکہ،ٹاگٹڈ آپریشن یا سر کاری اہلکار (جیسا کہ بہت سے پولیس یا فوج کے اہلکاروں نے اتحادی افواج پر حملے کیے ھیں) کی صورت میں۔ اب لاکھوں ڈالر کا سوال یہ ھے کہ قندوز کا حلوہ کھلانے کا فیصلہ کیوں ھوا؟وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب امریکہ انحلا کیلئے پر تول رھا تھا۔ جیسا کے ھم جانتے ھیں کہ طالبان پچھلے ٢ یا ٣ سالوں سے بعیر امیر کے چل رہے تھے لیکن نئے امیر کے آنے سے ، اچانک حملے ایک علاقے کو کنٹرول کرنے کیلیے کیے گئے۔ اس سے طالبان کو میرے حیال میں صرف ایک ھی فائدہ ھوا ھے کو ابھی میں زندہ ھوں لیکن امریکہ اور انڈیا کا کیا فایدہ ھوا اور پاکستان کا کیا نقصان؟ جیسا کہ ھم پہلے سے سنتے آ رھے ھیں کہ طالبان کا ایک ھی مئوقف تھا کو اتحادی افواج کے انحلا کے بعد امریکہ سے بات ھوگی لیکن جب وقت آگیا تو قندوز کا آپریشن ھو گیا،کیوں؟

افعانستان کے ساتھ ھمارے تعلقات ہر دور میں کشیدہ رھے ھیں ما سوائے طالبان دور کے لیکن امریکہ کے حملے کے بعد تو سب کچھ داو پر لگ گیا ھے۔ جیسا کہ ھمارے سیکیورٹی حکام بار بار یہ ثبوت فراھم کر رھے ھیں کہ ھمارے اندرونی حالات افعانستان کی وجہ سے حراب ھے جسمیں انڈیا ملوث ھے۔ انڈیا کے افعانستان میں درجن سے زیادہ سفارتحانے پاپڑھ بھیجنے کیلیے نھیں ھے ھمارے وطن کو کمزور کرنے کے لیے ھیں۔اس سلسلے میں امریکا کا انڈیا کو سپورٹ کوئی ڈھکی چھپی نہں اور نہ ھی کسی کو اس میں شک ھونی چاہیے۔اب اگر امریکا افعانستان سے نکلتا ھے تو کیا انڈیا کا اثر رسوح باقی رہ سکتا ھے۔اور پاکستان میں بدامنی جاری رکھ سکے گا۔

امریکی انحلاہ کے بعد ظاھر سی بات ھے طالبان نے اقتدار کو اپنے ھاتھ میں لینا ھے کیونکہ افعان افواج سوائے دکھاوے کے کچھ بھی نھیں ھے۔ انکی کارکردگی نہ ھونے کے برابر ھے اور افعان عوام حکومت کی کاردگی سے بھی مایوس ھیں۔ کرپشن اور اقربا پروری کرزئی حکومت کی ساتھ موجودہ حکومت کا بھی اثاثہ رھا ھے۔بہت سے احباری اطلاعات کے مطاق مقامی لوگوں نے طالبان سے انصاف کے لیے رجوغ کیا ھے۔
طالبان کے نئے امیر کا انتحاب بھی متنازعہ ھے اور رھے گا۔ جیسا کے ھم دیکھ رہے ھیں کہ دو دھڑے بن گئے ھیں۔ میرے حیال میں بعض طالبان کمانڈر کے شکوک و شبھات ٹیک لگتے ھیں کیونکہ قندوز آپریشن سے تو ایسا لگ رھا ھے جیسا کہ نئے امیر نے امریکا کو افعانستان میں قیام کے لیے ایک مضبوط جواز فراھم کیاھے۔ ھمیں طالبان کی کامیابی سے بعلیں بجانے کی بجائے اس نقطے پر بھی سوچنا چاھیے ایسا نہ ھو کہ پاکیستانی اور افعان عوام مزید تباہی و بر بادی کا شکار ھو جائے۔
 
Hassan Zeb
About the Author: Hassan Zeb Read More Articles by Hassan Zeb: 3 Articles with 2419 views MS/Mphil in computer science.. View More