سرزمینِ پاکستان نے کئی قابلِ فخر اور ذہین سپوتوں کو جنم
دیا ہے جنہوں نے اپنی کامیابی کے جھنڈے دنیا بھر میں گاڑے ہیں- مختلف
پاکستانیوں کی یہ کامیابیاں کھیلوں کے میدان سے لے کر کاروباری دنیا تھی
پھیلی ہوئی ہیں- تاہم بعض کامیاب پاکستانی شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے
اپنی منزل کے حصول کے لیے اپنے بدترین مالی حالات سے ایک جنگ سی لڑی ہے-
ایسی ہی شخصیات میں ایک نام امیر ترین کاروباری شخصیت پاکستانی نژاد شاہد
خان کا بھی ہے-
دنیا کی 500 امیر ترین شخصیات میں شامل شاہد خان کا تعلق پاکستان کے شہر
لاہور سے ہے اور امریکہ میں مقیم ہیں- ان کے اثاثوں کی مالیت 4.4 بلین ڈالر
ہے- شاہد خان کی والدہ پروفیسر تھی اور یہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے
اور اس خاندان کا گزر بسر ایک چھوٹے سے تعمیرات کے کاروبار کے ذریعے ہوتا
تھا- اس آرٹیکل میں ہم شاہد خان سے متعلق چند ایسی سچائیاں پیش کرنے جارہے
ہیں جو کسی سے پوشیدہ تو نہیں لیکن پھر بھی پاکستانی قوم کی ایک بڑی اکثریت
ان سے ناواقف ہے-
|
|
شاہد خان اس وقت صرف 16 برس کے تھے جب وہ اپنے آرکیٹیکٹ بننے کی خواب کی
تکمیل کے لیے امریکہ گئے- امریکہ میں انہوں نے University of Illinois
داخلہ لیا- اس وقت انہیں اپنے کمرے کا کرایہ فی رات 2 ڈالر ادا کرنا پڑتا
تھا٬ لہٰذا بحیثیتِ طالبعلم اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انہوں
نے ملازمت اختیار کی- ان کی پہلی نوکری برتن دھونے کی تھی اس کے لیے انہیں
فی گھنٹہ 1.2 ڈالر ادا کیے جاتے تھے-
اپنے پہلے سیمسٹر کے اختتام پر شاہد خان نے اپنے آرکٹیکٹ بننے کے خواب کو
یہ کہہ کر خیرباد کہہ دیا کہ “ آرکٹیکٹ زیادہ پیسے نہیں بناتے“ اور ساتھ ہی
انڈسٹریل انجنئیرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کو فوقیت دی-
|
|
1978 میں شاہد خان نے اپنی جمع کی ہوئی رقم 16 ہزار ڈالر اور قرضے کی رقم
50 ہزار ڈالر کے ساتھ ایک چھوٹی سی کمپنی قائم کی جو کہ ٹرکوں کے ایسے بمپر
تیار کرتی تھی جو وزن میں ہلکے ہوتے تھے- دو سال کے قلیل عرصے میں شاہد خان
نے Flex –N-Gate نامی وہ کمپنی خرید لی جس نے انہیں ابتدائی دنوں میں
ملازمت دی تھی-
1987 شاہد خان Flex –N-Gate گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا کو بمپر
مہیا کرنے والی واحد کمپنی بن گئی اور مزید دو سال کے بعد یہ پورے امریکہ
میں ٹویوٹا کمپنی کو بمپر سپلائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا-
|
|
شاہد خان وہ پہلے ایشیائی باشندے ہیں جنہوں نے 2011 میں نیشنل فٹبال لیگ
ٹیم خریدی- شاہد خان Jacksonville Jaguar نامی امریکی فٹبال فرنچائز 760
ملین ڈالر میں حاصل کی-
اس کے علاوہ شاہد خان ایک انگلش فٹبال کلب کے بھی مالک ہیں جسے “Fulham
Football Club” کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
اس امیر ترین پاکستانی شخصیت کی رہائش گاہ بھی عالیشان ہے- شاہد خان کا گھر
شکاگو کے پارک ٹاور میں 61ویں فلور پر واقع ہے- یہ عمارت شکاگو کی سب سے
بلند ترین عمارات میں سے ایک ہے- 9 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلے اس
گھر کی قیمت 8.3 ملین ڈالر ہے- اس گھر میں اپنی بیگم آن اور دو بچوں ٹونی
خان اور شاہانہ خان کے ساتھ رہتے ہیں-
شاہد خان اپنی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں- ان کے فلاحی
ادارے Jaguars Foundation 2012 میں بچوں اور غریب خاندانوں کے لیے خصوصی
فنڈ بھی فراہم کیے تھے جو 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم تھی- اس کے علاوہ اس
فاؤنڈیشن نے 11 ہزار چیریٹی کے ٹکٹ بھی خیرات کیے جن کی مالیت 5 لاکھ ڈالر
بنتی ہے-
|
|
فوربس کے مطابق شاہد خان امریکہ کی 400 امیر ترین شخصیات میں 179 نمبر پر
ہیں جبکہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ان کو 491 پوزیشن حاصل ہے-
شاہد خان ایک پرتعیش گھر کے علاوہ ایک امیرانہ چھوٹے بحری جہاز کے بھی مالک
ہے- یہ بحری جہاز 6 بیڈ روم٬ سوئمنگ پول٬ جکوزی جیسی سہولیات سے آراستہ ہے-
اس کے علاوہ اس بحری جہاز میں باربی کیو جیسی پارٹیوں کے لیے بھی جگہ مختص
ہے- بحری جہاز پر سلور جیگوار گاڑی بھی موجود ہے-
|
|
شاہد خان کی مونچھیں بھی بہت مقبول ہیں- یہ مونچھیں نہ صرف ان کی فٹبال ٹیم
کے لیے بلکہ ان کے رہائشی قصبے Jacksonville میں بھی فخر کی علامت سمجھی
جاتی ہیں- |