ادبی مفکروں سے محبت فطری

تحریر:رفعت خان
ادب کی راہ پہ چلنے والے مفکروں کی کتب سے محبت فطری ہے ،اور انعام میں ملی کتب دوگنی محبت سے سرشار کیے دیتی ہیں ،اس سے زیادہ محبت کرنے والا بھلہ اور کون ہو سکتا ہے جو ہمیں تحفے میں علم کی روشنی سے مالامال کردے ،اﷲ تباک و تعالیٰ کی طرف سے ہمارے علم میں مزید اضافہ ہونا تھا۔لہٰذا محترمہ رضیہ رحمن صاحبہ وسیلہ بنیں اور گزشتہ چند دنوں قبل بہت ہی خوبصورت کتاب ،،جادو ،،(قرآن و سنت کی ر وشنی میں) بطورِ تحفہ ہمیں پیش کی گئی جس کے لیے میں رضیہ رحمن صاحبہ کی بے حد شکرگزار و ممنون ہوں کتاب پا کر بے حد مسرت ہوئی اور جب تحریر: محترم پروفیسر محمّد یحییٰ عزیز رحمتہ اﷲ علیہ کا نام نظروں کے سامنے آیا تو آنکھیں بھیگ سی گئیں۔پرو فیسر صاحب بھلے آج ہم میں نہیں ہیں مگر اْن کے علمی خزانے سے ہم آج بھی ویسے ہی مستفید ہو رہے ہیں جیسا کے ان کے حیات ہونے پر۔ یقین جانیئے صاحبو! جادو کتاب کے لفظ لفظ نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیاہے۔اس ایک کتاب کے مطالعہ نے مجھے زندگی کے ہر پہلو کو سمجھنے میں بے حد قوت دی ہے یوں گماں ہوتا ہے کہ زندگی میں ہر شے کی سوچ سمجھ رکھنے کا جادو میرے روم روم میں بس چکا ہے۔ ماشا ء اﷲ اس میں شامل مواد اس لیے قابلِ اعتماد ہے کہ پروفیسر صاحب نے حوالوں کو شامل کرتے ہوئے اْن کی اسناد کی صحت کا خاص خیال رکھا ہے۔ ہمارے علم کے خزانے میں بے بہا فراوانی ہوپائی ہے جادو قرآن و سنت کی روشنی میں ،،کتاب کی تعریف بیان نہیں ہو سکتی یہ صرف قاری محسوس کر سکتا ہے۔میرا بس چلے تو اس دقیق اور قیمتی ملومات کے وآفر ذخیرے سے سب کی تشنگانِ علم کی پیاس بجھاؤں۔ ،خراجِ تحسین کی حق دار محترمہ رضیہ رحمٰن صاحبہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہوں،جادو قرآن و سنت کی روشنی میں،،کتاب میں آپکا وفادار بیوی کا جو عملی ثبوت ملا ہے ہمیں آپ پر فخر ہے۔اﷲ آپ کو دنیا و آخرت کی ہر خوشی سے نوازیں سلامت رہیں آمین، اﷲ ربّ العزت سے دعا ہے کہ یہ کتاب جادو قرآن و سنت کی روشنی میں،، کے مصنف پروفیسر محّمد یحییٰ رحمتہ اﷲ علیہ کے لیے مغفرت ، اور مصنف و مدون اور نگران کے لیے صالح اعمال اور زیادہ سے زیادہ صدقہ ء جاریہ کا ذریعہ بنتی رہے آمین اﷲ ربّ العزت پروفیسر محّمد یحییٰ رحمتہ اﷲ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے( آمین )اور اہلیہ و بچوں کو صبِرجمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
Ibtasam Tabassum
About the Author: Ibtasam Tabassum Read More Articles by Ibtasam Tabassum: 23 Articles with 16299 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.