لڑکیاں شرم و حیا والی ہی ہوتی ہیں

جس طرح آجکل لڑکیاں مخلوط ماحول میں پڑھتی بھی ہیں ، نوکری بھی کرتی ہیں یا اپنا آزادانہ طور پر کوئی کام کرتی ہیں تو انکا واسطہ مختلف قسم کے اچھے ، برے مردوں واسطہ پڑنا ہی ہوتا ہے۔ یاد رکھیں لڑکیاں جتنی بھی بولڈ یا ماڈرن کیوں نہ ہو اندر سے شرم و حیا والی ہی ہوتی ہیں۔
لڑکوں میں یہ محاورہ بہت مشہور ہے کہ " کڑی ہسی ، تے سمجھو پھسی" مطلب جو انجان لڑکی آپ کو دیکھ کر یا بات کرتے ہوۓ ہنس پڑتی ہے تو یہ اشارہ ہے کہ جلد یا بدیر اسکا آپ کے ساتھ تعلق جڑ سکتا ہے۔ اگرچہ بذات خود میں اس سے اتفاق نہیں کرتا لیکن آجکل کے آزادانہ ہوتے ماحول کو دیکھ کر یہ بات کچھ حد تک ٹھیک بھی لگتی ہے یا نہیں اس میں آپ کی راے بھی چاہوں گا۔

جس طرح آجکل لڑکیاں مخلوط ماحول میں پڑھتی بھی ہیں ، نوکری بھی کرتی ہیں یا اپنا آزادانہ طور پر کوئی کام کرتی ہیں تو انکا واسطہ مختلف قسم کے اچھے ، برے مردوں واسطہ پڑنا ہی ہوتا ہے۔ یاد رکھیں لڑکیاں جتنی بھی بولڈ یا ماڈرن کیوں نہ ہو اندر سے شرم و حیا والی ہی ہوتی ہیں۔ خواتین کو بہت جگہوں پر نوکری کی اور کمانے کی مجبوری میں جھوٹی مسکراہٹ سجا کر ملنا پڑتا ہے۔ تو اس کا یہ مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کوئی نرس ، ریسپشنسٹ ، بس ہوسٹسس ،ایئر ہوسٹسس ، سیلز گرل وغیرہ اگر مسکرا کر اپنی ڈیوٹی دیتی تو وہ جلدی پھنس سکتی ہیں یا انکا کردار اچھا نہیں۔

وہ تمام خواتین قابل احترام ہیں جو کسی مجبوری میں گھر سے باہر نکل کر کام کرتی اللّه ایسی تمام خواتین کو اپنی پناہ میں رکھے اور انکی عزت کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

اور آخر میں اتنا ہی کہ آپ خواتین بھی باہر کام کرتے بلاوجہ ہر کسی کے ساتھ مسکرا کر اور دل نشین لہجے میں بات نہ کریں اور اپنے رب کی اس بات کو پلے باندھ لیں جو اس نے سورہ احزاب میں اپنے نبی کی بیویوں کو ہدایت کرتے کہاجس کا مہفوم ہے کہ ہر کسی خاص کر نہ محرم کے ساتھ بے تکلفی سی پیش نہ آو اور اپنے لہجے کو خشک رکھو تا کہ کوئی تمہاری نسوانہ آواز سے کوئی متاثر نہ ہو اور اس کے دل میں کوئی لالچ آے ۔ اب ہماری تمام خواتین خود ہی غور کر لیں اس آیت پر ۔ میرے پاس تو فی الحال اور کوئی مختصر و سادہ الفاظ نہیں بتانے کو ۔ جزاک اللّه خیر۔
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183114 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More