گوگل نے باکستان میں بھی لائیو ٹریفک فیچر متعارف کروا دیا
(M Adil Farooq, Islamabad)
گوگل نے باکستان میں بھی لائیو ٹریفک فیچر متعارف کروا دیا۔
جسکے ذریعےڈرائیور نقشے کے ذریعے منزل اور ٹریفک سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ |
|
|
جسکے ذریعےڈرائیور نقشے کے ذریعے
منزل اور ٹریفک سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں گے۔
بین الاقوامی انٹرنیٹ سرچ انجن نے پہلے مرحلے میں یہ فیچر اسلام آباد اور
لاہور میں فعال کر دیا۔.
انٹرنیشنل سرچ انجن گوگل نے پاکستانی شہریوں کے لیے بھی لائیو ٹریفک فیچر
متعارف کروا دیا،ڈرائیورز گوگل میپ کے ذریعے منزل کی جانب رواں دواں اجنبی
سڑک پر اپنے مقام اور ٹریفک کی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے
۔
پاکستانی شہری طویل عرصے سے لائیوٹریفک فیچر کے انتظار میں تھے جسے اب
متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ اس فیچر کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور
میں متعارف کروایا گیا ہے جسے دوران سفر لوگ اپنے موبائل فون اور لیپ ٹاپ
کے ذریعے استعما ل میں لا سکتے ہیں ۔ اس فیچرکے ذریعے دوران سفر کسی بھی
مقام کے نام اور اس سے اگلی منزل سے متعلق آگاہی حاصل کی جا سکے گی۔اس فیچر
سے سڑک پر ٹریفک کی موجودہ صورتحال، حادثات ،اور ٹریفک بندش کی وجوہ بھی
جان سکتے ہیں۔
دوسرے مرحلےمیں یہ فیچر پاکستان کے دوسرے شہروں میں فعال کردیا جائے
گاپاکستانی شہری اس فیچر کو متعارف کروانے پر گوگل کے شکر گزار ہیں کی اس
کے ذریعے وہ اپنے سفر کو دلچسپ اور محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ وقت کے ضیاع
سے بچ سکتے ہیں۔ |
|