علم اور مسائل کا حل

 آگاہ ہونے یا جاننے کو علم کہتے ہیں۔علم کی ہزاروں اقسام ہیں کسی بھی چیز کے متعلق جاننے اور آگاہی حاصل کرنے کے عمل کو اس چیز کا عمل کہتے ہیں مثلاََ ایک بازار کے متعلق علم حاصل کرنا ہو تو سب سے پہلے یہ معلوم کریں گے کہ اس بازار میں ٹوٹل دکا نیں کتنی ہیں؟ان دکانوں کی لمبائی چوڑائی کیا ہے؟ بازا ر کو جانے والا راستہ کیسا ہے؟کُل دکانوں میں سے فروٹ والی دکانیں کتنی ہیں ؟کریانہ کی دکانیں کتنی ہیں؟

دودھ دہی ملتا ہے کہ نہیں؟بجلی کا انتظام ہے کہ نہیں؟پینے کے لیے صاف پانی کی سہولت میسر ہے کہ نہیں؟نکاسی کا نظام کیسا ہے؟بازار کے تمام دکاندار مالک ہیں یا کرایہ دار ؟اگر ایسا نہیں تو کرایہ دار کتنے اور مالک کتنے ہیں؟کیا یہاں ہر طرح کی ضروریاتِ زندگی دستیاب ہے ؟کوئی رہائشی بندو بست بھی ہے ؟سامان لانے اور لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام کیسا ہے؟بازار میں گاڑی وغیرہ جا سکتی ہے یا پیدل جانا ہو گا؟اس طرح کی تمام معلومات اکٹھا کرکے ان پر غور وٖفکر کر کے ہمیں بازار کے متعلق مکمل علم حاصل ہو گا اور جب علم حاصل ہو جائے گا اور ہمیں ہر طرح کے مسائل سے مکمل آگاہی حاصل ہو جائے گی تو ہم با آسانی تمام مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں اور مسائل کا یہ حل صرف اور صرف علم کے بل بوتے پر ہی ممکن ہے۔بلکل اسی طرح دوسری طرف پاکستان کے حالات و واقعات اور مسائل ہم با آسانی حل کر سکتے ہیں مگر ہمیں ان مسا ئل کے متعلق علم ہونا ضروری ہے مثال کے طور پر بجلی کو ہی دیکھ لیں سب سے پہلے ہمیں اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کہ بجلی کیسے تیا ر ہوتی ہے ؟کن کن ذریعوں سے تیار ہوتی ہے ؟سستا ترین اور آسان ذریعہ کون سا ہے؟ہمارے ملک میں کس ذریعے کے لیے مٹیریل موجود ہے؟ایک گھر کا اوسط نار مل خرچ کتنا ہے؟ٹوٹل گھریلو استعمال کتنا ہے؟انڈسٹری کو کتنی بجلی کی ضرورت ہے؟اس کا خرچہ عوام سے کیسے وصول کیا جائے؟بجلی کا بِل کون کون نہیں دیتا؟ہر ایک سے بِل کیسے وصول کیا جا سکتا ہے؟ہماری اوسط پیداوار کتنی ہے ؟کتنی بجلی مزید تیار کرنا ہو گی؟ان تمام معلومات کو اکٹھا کر کے جانچ پڑتال اور غوروفِکر کرنے سے ہمیں بجلی کے متعلق مکمل علم حاصل ہو جائے گااور جب علم حاصل ہو جائے گا اور مسائل سے پردہ اُٹھ جائے گاتو ہم ان کا سد باب آسانی سے کر سکتے ہیں اور ان کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر سکتے ہیں اور بلکل اسی طرح ہم پاکستان میں موجود بجلی بحران کے علاوہ گیس بحران،روزگار کا بحران،اشائے خورد و نوش کی قلت،مہنگائی، خود کش و ڈرون حملے ،نیٹو سپلائی،معصوموں کا اغوا اور قتل،چوری ،ڈاکے اور لوٹ مار، غرضیکہ ہر طرح کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں مگر ان کے متعلق مکمل اور جامع علم ہونا ضروری ہے اور اس علم کے حصول کے لیے ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے اﷲ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اﷲ پاکستان کو مسائل سے پاک پاکستان بنا دے۔(آمین)

Malik Muhammad Shahbaz
About the Author: Malik Muhammad Shahbaz Read More Articles by Malik Muhammad Shahbaz: 54 Articles with 39999 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.