تکلیف دہ لوگوں اور حالات کا علاج

تو دوستو ، اگر آپ کسی ایسے حالات میں گھر گئے کہ آپ غلط لوگوں ساتھ منسوب ہو گئے، تکلیف دہ رشتے میں بندھ گے ہیں ، کسی غلطی میں پھنس گے ہیں وغیرہ وغیرہ تو ذرا تحمل سے سوچ و بچار سے فیصلہ کریں اور پھر رب سے دعا کرتے عمل کر دیں بس۔ وقت مزید ضایع مت کریں۔
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں " جی جناب جب کوئی تعارف روگ بن جائے اور تعلق بوجھ بن جائے تو پھر آپکو ہمت کر کے فیصلہ لینا ہی پڑتا ہے۔ اپنے آپکو لٹکاے رکھنا اور دوراہے پر رکھ کر وقت ضایع کرنا اچھا نہیں ہوتا۔ اچھے و مثبت لوگوں سے مشورہ کریں اور رب سے دعا کر کے قدم اٹھا لینا چاہئے ۔

یاد رکھیں ، اس دنیا میں سکھینے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے ،کوئی یہ نہیں کہہ نہیں سکتا کہ وہ کبھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتا، اسکو ہمیشہ اچھے لوگوں ساتھ ہی واسطہ پڑتا ہے یا وہ جو کرتا وہ ہمیشہ ٹھیک ہی ہوتا ہے۔ جہاں ہم دنیا کو آزمائش کی جگہ مانتے تو پھر ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہو گا کہ ہم سے غلطیاں بھی ہونی ہے ، برے لوگوں سے واسطہ بھی پڑنا ، تکلیف دہ رشتے بھی سہنے پڑیں گے وغیرہ وغیرہ کہ آزمائش کے لئے کچھ تو ہو گا نا ۔ ۔ سیدھی سادھی آسان زندگی ہی ہو تو پھر آزمائش کیسی؟؟؟

تو دوستو ، اگر آپ کسی ایسے حالات میں گھر گئے کہ آپ غلط لوگوں ساتھ منسوب ہو گئے، تکلیف دہ رشتے میں بندھ گے ہیں ، کسی غلطی میں پھنس گے ہیں وغیرہ وغیرہ تو ذرا تحمل سے سوچ و بچار سے فیصلہ کریں اور پھر رب سے دعا کرتے عمل کر دیں بس۔ وقت مزید ضایع مت کریں۔ پریشانی ، گھبراہٹ فطری ہے ، لیکن وقتی ہو بس اور پھر قابو آ جائے۔ اپنے و اچھے لوگوں سے مشورہ و حوصلہ لے کر۔

بات سمجھ آ جائے تو خود بھی عمل کرنا اور آس پاس کے لوگوں کو بھی بتانا کہ فیصلہ کرتے وقت چھوڑ دیں یہ سوچنا کہ " لوگ کیا کہیں گے" کہ اپنے حالات کو بدلنے کو تکلیف دہ لوگوں اور حالات سے اجنبی بن جانا ہی بہتر۔ صرف رب کی پروا کریں اور پہلے خود کو اچھا بنائیں کہ قیامت کی نفسا نفسی میں بھی ہر کسی کو پہلے اپنی پروا ہونی نہ کے دوسرے لوگوں کی ۔
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171605 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More