’’ترتیب عمرہ ‘‘ ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری وسمعی
تربیت مناسک حج و عمرہ کا مرتب کیا ہوامعروف و مقبول کتابچہ ہے۔ اس کتابچے
میں عازمین عمرہ کیلئے مختصر مگر جامع معلومات اکٹھی کر دی گئی ہیں اور
عمرہ ادا کرنے کا طریقہ ترتیب وار بیان کیا گیا ہے۔کتابچے کے چند موضوعات
یہ ہیں۔ اس میں ترتیب وار مناسک عمرہ، تلبیہ یعنی لبیک ، عمرہ کے فرض، عمرہ
کے واجب، عمرہ کی نیت، طواف کی نیت، استقبال حجر اسود،استلام حجر اسود،
طواف کرنے کا طریقہ، سعی کی نیت، سعی کرنے کا طریقہ، نفلی عمرہ کرنے کا
طریقہ اور نفلی طواف کرنے کا طریقہ ۔ مکہ معظمہ میں داخلہ کی دعا۔ مدینہ
شریف سے واپس مکہ مکرمہ آکر عمرہ کرنا ،احرام کی پابندیاں، احرام، طواف اور
سعی کی غلطیاں ممنوع اور مکروہ اوقات نماز/نوافل، قبولیت دُعا کے مقامات،
زیارات مکہ مکرمہ، زیارات مدینہ منورہ، حج و عمرہ میں فرق، کعبہ شریف پر
پہلی نظر کی دُعا، مدینہ منورہ میں داخلہ کی دعا، زیارت مدینہ منورہ، مسجد
نبویﷺمیں حاضری، بارگاہِ رسالتﷺ پر صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کا طریقہ اور چند
ضروری دُعائیں اور ہدایات شامل ہیں۔ مندرجہ بالا موضوعات کے علاوہ بھی اس
کتابچہ میں بہت سے ضروری معلومات موجود ہیں۔کتابچہ ایسے ہے کہ گویا دریا کو
کوزہ میں بند کر دیا گیا ہے۔ عازمین عمرہ کو یہ کتابچہ مکمل راہنمائی مہیا
کرتا ہے۔ عازمین عمرہ کو عمرہ پر جانے سے پہلے کتابچے کا مطالعہ ضرور کر
لینا چاہئیے ۔کتابچے کا ہدیہ دُعائے خیر ہے۔ کتابچہ حاصل کرنے کے خواہشمند
عازمین عمرہ اپنا پتہ لکھا ہوا ڈاک کاجوابی لفافہ ارسال کر کے کتابچہ درج
ذیل پتہ سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر خالد محمودBV-365/7 نشتر سٹریٹ ،مسلم ٹاؤن ، راولپنڈی |