حیرت انگیز معلومات اور انتہائی اہم باتیں

اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے جو پوری کائنات کا مالک ہے۔ اور بے حد درود اور سلام تاجدار عرب و عجم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر، اور بے حد رحمتیں نازل ہوں اولیا، علماء کرام، میرے اُساتذہ، میرے والدین اور پیر و مرشد پر، اور اللہ تعالیٰ، محمد عرفان حافظ مدنی دامت برکاتہم العالیہ پر اپنی خصوصی رحمت فرمائے کہ جن کی مجھ نکمے پر بھی خصوصی نظر کرم ہے۔

حیرت انگیز معلومات اور انتہائی اہم باتیں محمد اویس کے قلم سے

1(١)حضرت ابو ہریرہ (بلیوں والے)رضی اللہ عنہ کا اسلام سے پہلا نام "عبد الشمس "(٢)اسلام لانے کے بعد کا نام"عبد الرحمن"(٣)زندگی اکثر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گزاری ۔(٤) چار سال تک سایہ کی طرح ساتھ رہے۔(٥)مدینہ شریف میں انتقال فرمایا (٦)جنت البقیع میں مدفن(٧)تقریباً4364احادیث روایت فرمائیں۔
2قدیم کی تعریف: ہمیشہ سے ہو اور ہمیشہ رہنے والا اور وہ صرف اللہ تعالیٰ ہے۔
3حادث کی تعریف: فنا ہونے والی چیز جس کا اول اور آخر ہو۔
4اللہ تعالیٰ کی دو صفتیں جو بہت زیا دہ مشہور ہیں۔ الرحمٰن اور الرحیم اللہ تعالیٰ، الرحمٰن کی صفت سے انسانوں کو دنیا میں نواز رہا ہے اور دوسری الرحیم کا اظہار محشر میں فرمائے گا۔
5سب سے بڑا اور حقیقت میں اسم اعظم لفظ اللہ ہی ہے۔
6 تقدیرکی تعریف و تشریح:ہر بھلائی اللہ تعالیٰ نے اپنے علم ازلی سے موافق مقدر فرمائی ہے۔ جیسا ہونے والا تھا جو جیسا کرنے والا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے علم و قدرت سے جانا اور لکھ دیا۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو ہماری قسمت میں اللہ نے لکھ دیا وہی ہوگا۔ صحیح اصطلاح یہ ہے۔ جو ہم نے دنیا میں آکر کرنا تھا اللہ تعالیٰ نے اپنے علم و قدرت سے جانا اور لکھ دیا۔ اب ہم وہ کر رہے ہیں جو ہم نے دنیا میں آکر کرنا تھا یہ نہیں کہ جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس سے لکھا وہ کرتے ہیں۔ اب ہمارے ساتھ جو فرشتے ہیں۔ وہ ہمارے وہ اعمال لکھ رہے ہیں جو ہم کر چکے ہیں۔(نصاب شریعت ص 17)
7ہجرت سے پہلے جو سورتیں نازل ہوئیں انہیں مکی کہتے ہیں اور جو ہجرت کے بعد نازل ہوئیں ان کو مدنی کہتے ہیں۔
8تقویٰ: لغوی معنی بچنا۔ اور تشریح: تیرے اللہ نے تجھ کو جہاں رہنے کا حکم دیا وہاں سے کبھی غائب مت ہو اور جہاں جانے سے منع کیا وہاں کبھی نظر نہ آنا۔ چاہے موت آجائے۔
9 مصطفی کا معنی چنا ہوا صلی اللہ علیہ وآلہوسلم
10امام بخاری کو کم و بیش ایک لاکھ احادیث یاد تھیں۔
11قرآن کریم میں حضرت آدم علیہ السلام کا نام25مرتبہ آیا ہے۔
12قرآن کریم میں حضرت الیاس علیہ السلام کا نام2مرتبہ آیا ہے۔
13قرآن کریم میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام 136مرتبہ سب سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔
14قرآن کریم سب سے پہلے نازل ہونے والی سورۃ سورۃ العلق ہے(اقراء باسم ربک الذی خلق)
15پورے قرآن کریم میں 14 سجدے ہیں۔
16قرآن کریم کے 30پارے ہیں۔
17قرآن کریم کے کل 565(پانچ سو پینسٹھ) رکوع ہیں۔
18قرآن کریم میں دو نمازوں کے نام پر سورتیں ہیں ١ .سورۃ الفجر اور ٢.سورۃ العصر۔
19قرآن کریم کی کل آیات 6666(چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ)ہیں۔
20قرآن کریم میں "معوذ تین "سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کو کہتے ہیں۔
21قرآن کریم میں ارکان اسلام میں سے ایک رکن کے نام پر سورۃ بھی ہے سورۃ الحج
22قرآن کریم میں ایک دن کے نام پر بھی سورۃ ہے سورۃ الجمعہ
23قرآن کریم میں ایک سورۃ حکیم کے نام پر بھی ہے۔ سورۃ القمان
24قرآن کریم میں (قران کے ایسے حروف جن کا مطلب صرف اللہ تعالیٰ اور اسکا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی جانتے ہیں)مقطعات کے نام پر چار سورتیں ہیں۔
25قرآن کریم کا سب سے بہترین اردو ترجمہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے کیا۔ جس کا نام ہے ترجمۃ القرآن کنز الایمان
26قرآن کریم مین حجاج بن یوسف نے اعراب لگوائے۔
27قرآن کریم کا سب سے پہلا فارسی ترجمہ بلبل شیراز حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا۔
28قرآن کریم میں ہم شکل حروف کی پہچان کے لئے نقطے نصر بن عاصم لیثی رحمۃ اللہ علیہ نے ایجاد کئے۔
29قرآن کریم 23سال کے عرصے میں نازل ہوا۔
30حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو جامع القرآن (یعنی جس صحابی نے قرآن کریم کو جمع کروایا)کہتے ہیں۔
31اصحاب کہف کی کل تعداد تقریباً 8تھی۔
32روایات کے مطابق اصحاب کہف غار میں 300سو(تین سو )سال تک سوتے رہے۔
33اگر کثرت سے یا باری کا ورد کیا جائے تو قبر میں جسم محفوظ رہے گا۔
34جنت البقیع میں سب سے پہلے حضرت عثمان بن مضعون رضی اللہ عنہ کو دفنایا گیا۔
35اللہ تعالیٰ اور قرآن کریم کے علاوہ ہر چیز کی قسم کھانا حرام ہے۔
36انگور کی شراب کو حلال کہنے والا کافر ہے کیوں کہ اس کی ممانعت قرآن میں آئی ہے۔
37حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا صحیح نام حضرت نعمان رضی اللہ عنہ ہے۔
38اگر کسی میں کوئی عیب ہو تو بیان کرنا غیبت اور اگر عیب نا ہو تو بیان کرنا بہتان کہلاتا ہے۔
39طلاق ایسی چیز ہے جو پاگل پن، مذاق، خوشی، غصہ ہر صورت میں ہو جاتی ہے۔
40جس نے جان بوجھ کر نماز قضا کی وہ دو کروڑ اٹھاسی لاکھ سال جہنم میں جلے گا۔ اور جہنم کا سب سے ہلکا عذاب ہے کہ اسکے پاؤں میں آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے کہ جس کی تپش سے اسکا دماغ بھی کھولنے لگے گا۔
41مرد اپنے بیوی کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے۔
42قبر میں انسان کے ساتھ جو بھی ہوتا ہے ہمیں نظر نہیں آتا۔ اسے عالم برزخ کہتے ہیں۔
42 حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کبھی بھی سایہ نہیں بنا۔
43ہر نبی کی زبان سے وہی لفظ نکلتے ہیں جو حکم خدا ہوتا ہے۔
44ہر کسی کے لئے اللہ نے فرمادیا کہ اس کا رزق میرے ذمہ ہے لیکن انسان اس لئے پرشان نہیں کہ اس کو رزق نہیں ملتا بلکہ اس لئے پریشان ہے کہ وہ رزق اپنے مرضی کا لینا چاہتا ہے چاہے اس کے حق میں بہتر ہو یا نہ ہو۔(مثال کے طور پر اگر سردی کے موسم میں آپ کے گھر کوئی مہمان آجائے۔ تو آپ رات کو اس کو سونے کے لئے کمبل یا رضائی تو دے دو گے لیکن اگر وہ کہے کہ نہیں اگر تم مجھے ریشمی رضائی یا کمبل دو گے ہی تو سوؤں گا۔ تو یقیناً آپ کو غصہ ضرور آئے گا چاہے تھوڑی دیر کے لئے آئے)
45اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کئی جگہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کھائی ہے۔
46حضرت خضر علیہ السلام نے آب حیات پیا تھا اور وہ ابھی بھی زندہ ہیں۔
47حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ سے تقریباً200سال بعد پیدا ہوئے۔
48ولایت کی پہلی سیڑھی ادب ہے۔ اور کسی کتاب پر قلم پینسل یا کو بھی چیز رکھنا بھی بے ادبی ہے۔

امید ہے کہ سب کو یہ معلومات پسند آئی ہوگی۔ میرا اگلا موضوع انشا اللہ عزوجل آداب پر ہوگا۔ ضرور پڑھئے گا

برائے ایصال ثواب الحاج محمد اشرف رحمۃ اللہ علیہ
Muhammad owais
About the Author: Muhammad owais Read More Articles by Muhammad owais: 97 Articles with 687787 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.