ہم میں سے اکثر افراد لندن میں واقع مومی مجسموں کے مشہور
میوزیم مادام تساؤ سے تو ضرور واقف ہوں گے جس کی شاخیں کئی بڑے شہروں میں
بھی موجود ہیں- لیکن کیا آپ اپنے ہی ملک پاکستان میں موجود حیرت انگیز مومی
مجسموں کے میوزیم کے بارے میں بھی جانتے ہیں؟ جی ہاں پاکستان کے دارالحکومت
اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا مومی مجسموں میوزیم قائم ہے جو کہ ہماری
تاریخ کی انتہائی خوبصورت انداز میں منظر کشی کرتا ہے- اس میوزیم میں رکھے
جانے والے مومی مجسمے آرٹسٹ آفتاب چنگیزی کے تخلیق کردہ ہیں- ان مومی
مجسموں کو دیکھ کر آپ اس فنکار کی صلاحیتوں کے ضرور گرویدہ ہوجائیں گے-
|
|
مومی مجسموں کے اس میوزیم میں مشہور آمر تیمور کا مجسمہ رکھا گیا ہے جسے
دنیا تیمور لنگ کے نام سے بھی جانتی ہے- تیمور سینٹرل ایشیا اور فارس کی
عظیم تیموری سلطنت کا بانی تھا-
|
|
اس میوزیم میں مجسموں کے ذریعے مغلیہ دور کی بھی بھرپور عکاسی کی گئی ہے-
مغلوں کا طرزِ زندگی انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے-
|
|
میوزیم میں مومی مجسموں کی مدد سے جنگِ آزادی کا منظر بھی پیش کیا گیا ہے-
جس میں برطانوی فوجی مقامی آبادی سے مقابلہ کر رہے ہیں- یہ منظر میدانِ جنگ
کی بھرپور عکاسی کرتا ہے-
|
|
میوزیم میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال رحمتہ اﷲ علیہ کا مومی مجسمہ بھی موجود
ہے- اور مجسمے کے ساتھ ان کے طرزِ زندگی کو بھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی
ہے-
|
|
یہ منظر 1940 میں لاہور کے منٹو پارک میں منظور کی جانے والی قراردادِ
پاکستان کے موقع کی عکاسی کرتا ہے جس میں بانیِ پاکستان محترم قائداعظم
محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ کو مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے-
|
|
میوزیم میں رکھے گئے قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ اور ان کی
ہمشیرہ فاطمہ جناح رحمتہ اﷲ علیہا کے مومی مجسمے-
|
|
قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ اور مہاتما گاندھی کا مجسمہ٬ برصغیر
کی نئی تاریخ تخلیق کرنے اور اس کا نقشہ بدلنے کا سہرا انہی دونوں شخصیات
کے سر جاتا ہے-
|
|
راؤنڈ ٹیبل میٹنگ٬ ٹیبل کے گرد قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ٬
لیاقت علی خان رحمتہ اﷲ علیہ اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کے
مومی مجسمے موجود ہیں-
|
|
ان مومی مجسموں کے ذریعے ان لوگوں کی صورتحال کی عکاسی
کی گئی ہے جنہوں نے 1947 کے موقع پر انڈیا سے پاکستان کی جانب ہجرت کی تھی-
|
|
مومی مسجموں کی مدد سے پاکستان کی پہلی اسمبلی کی
منظر کشی وہ بھی نہایت خوبصورت اور منفرد انداز میں-
|
|
پاکستان کے پہلے وزیراعظم جناب لیاقت علی خان رحمتہ
اﷲ علیہ پاکستان کا جھنڈا تھامے ہوئے ہیں-
|