اسلامی فن تعمیر اپنے خوبصورت دروازوں٬ شاندار میناروں٬ دلچسپ ڈیزائن اور متاثر کن خطاطی کی وجہ سے دنیا بھر مشہور ہے اور ایک منفرد مقام رکھتی ہے- لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کا خیال ہے کہ اسلامی فنِ تعمیر کے نمونے صرف مساجد کی تزئین و آرائش وغیرہ میں ہی پائے جاتے ہیں لیکن دنیا کے مختلف ممالک میں کئی ایسی عمارات موجود ہیں جن کے ڈیزائن میں اسلامی فنِ تعمیر کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے-