خاموشی:
ایک ایسا درخت ہے جس پر کڑوا پھل نہیں لگتا۔
حسد:
ایسی دیمک ہے جو انسان کو اندر اور باہر سے ختم کر دیتی ہے۔
سچائی:
ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی مگر تا ثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔
ذہانت:
ایسا پودا ہے جو محنت کے بغیر نہیں لگتا۔
خوش اخلاقی:
ایسی خوشبو ہےجو بہت دور سے ہی محسوس ہو جاتی ہے۔
گناہ:
ایسی لعنت ہے جو قلب کو سیاہ کر دیتی ہے۔
ضمیر:
ایسا ساتھی ہے جوہمیشہ حق کی راہ دکھاتا ہے۔
دعا:
ایسا عمل ہے جو تقدیر کو مات دے سکتا ہے۔
توبہ:
ایسا دروازہ ہے جو موت کی ہچکی تک کھلا رہے گا۔
ایمانداری:
ایسی آرائش ہے جس سے ظاہری آرام و سکون ملے نہ ملے قلبی اور روحانی آرام و
سکون ضرور ملتا ہے
انصاف:
ایسا صلہ ہے جو لینے والے کے ساتھ ساتھ دینے والے کو بھی فائدہ دیتا ہے |